Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees

ضَروری اِحْتِیاط : اگر جھنڈے پر نَقشِ نعلِ پاک یا کوئی لکھائی ہو تو اس بات کا خیال رکھئے کہ نہ وہ لِیرے لِیرے ہو ، نہ ہی زمین پر تشریف لائے۔  نیز جُوں ہی ربیعُ الاول شریف کامہینا تشریف لے جائے فوراً اُتار لیجئے۔ اگر احتیاط نہیں کر پاتے اور بےادَبی ہو جاتی ہے تو بِغیر نقش وتحریر کے سادَہ سبز پرچم لہرائیے۔  ( سگ ِمدینہ عُفِیَ عَنْہ بھی حتَّی الامکان اپنے مکانِ بے نشان بنام “ بیتُ الفنا “ پر سادہ جھنڈے لگواتا ہے )

نبی   کا   جھنڈا   لیکر نکلو   دُنیا   پر  چھا   جاؤ          نبی کا جھنڈا اَمْن کا جَھنڈا گھر گھر میں لہراؤ

اپنے گھر پر 12 جھا لَروں ( یعنی لڑیوں) یا کم اَزْکم 12  بلبوں سے نیز اپنی مسجِد ومحلے میں بھی 12 دن تک خُوب چَراغاں کیجئے۔ ( مگر ان کاموں کے لئے بجلی چوری کرنا حرام ہے  ۔ لہٰذا اس سلسلے میں بجلی فَراہَم کرنے والے اِدارے سے رابِطہ کر کے جائز ذرائِع کی ترکیب بنایئے ) سارے عَلاقے کوسبز سبز پرچموں اور رنگ برنگے بلبوں سے سَجا کر دُلہن بنادیجئے۔ مسجِد اور گھر کی چھت پر ، چوک وغیرہ پر راہگیروں اور سُواریوں کو تکلیف سے بچاتے ہوئے حُقوقِ عامّہ تَلَف کئے بِغیر فضا میں مُعلَّق12 میٹر یا حَسبِ ضَرورت سائز کے بڑے بڑے پرچم لہرائیے۔  بیچ سڑک پر پرچم مت گاڑیئے کہ اس سے ٹریفک کا نظام مُتاثر ہوتا ہے۔ نیز گلی وغیرہ کہیں بھی اِس طرح کی سجاوٹ  نہ کیجئے ، جس سے مسلمانوں کا راستہ تنگ ہو اور اُن کی حق تَلَفی اور دل آزاری ہو۔

مَشرق ومَغرب میں اِک اِک بامِ کعبہ پر بھی ایک     نَصب پرچم ہوگیا ، اَھْلاً وَّ سَھْلاً مرحبا

ہر اسلامی بھائی حسبِ توفیق زِیادہ مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل اور مَدَنی پُھولوں کے مُختلف پمفلٹ ، جُلُوسِ میلاد میں بانٹے اور اسلامی بہنیں بھی تقسیم کروائیں۔ اِسی طرح