Book Name:Ala Hazrat Aur Ilm-e-Hadees

طرح امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک رسالہ ہے : ہر صحابئ نبی ، جنتی جنتی ، اس میں صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی شان و عظمت پر 40 اَحادیث جمع کی گئی ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ایک موبائل ایپلی کیشن ہے : Islamic Ebook Library اس میں مکتبۃ المدینہ کی تمام کتابیں موجود ہیں ، اس ایپلی کیشن کے ذریعے کتابیں پڑھی بھی جا سکتی ہیں اور ڈاؤنلوڈ بھی کی جا سکتی ہیں۔ یہ موبائل ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے ، دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

غرض : آج کل اَحادیث پڑھنے ، سمجھنے کے بہت سارے ذرائع موجود ہیں ، اگر ہم ذِہن بنائیں تو بہت سارے رستے نکل سکتے ہیں۔ بَس دِل میں شوق پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے ، ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : اللہ پاک اُس شخص کو تر وتازہ رکھے ، جو میری حدیث سُنے ، اسے یاد کرے اور دوسروں تک پہنچائے۔ ([1]) 

حضرت زَکَرِیَّا بن عدی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت عبد اللہ بن مبارَک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی وفات کے بعد میں نے انہیں خواب میں دیکھ کر پوچھا : مَافَعَلَ اللہُ بِکَ اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ آپ نے جواب دیا : طَلَبِ حدیث کے لئے سَفَر کے سبب اللہ پاک نے میری مغفرت فرما دی۔ ([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...ابوداؤد ، کتاب : العلم ، باب : فضل نشر العلم ، صفحہ : 580 ، حدیث : 3660۔

[2]...تاریخِ مدینہ دمشق ، جلد : 32 ، صفحہ : 484۔