Book Name:Hazrat Ibraheem Aur Namrood

  12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : چوک دَرْس

اے عاشقانِ رسول !نیک نمازی بننے ، اللہ پاک اور اس کے پیارے رسول ، رسولِ مقبول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی اطاعت و فرمانبرداری کا جذبہ پانے کے لئے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔  دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : چوک درس۔

الحمد للہ! دعوتِ اسلامی والے مَسْجِدوں میں تو دَرْس دیتے ہی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ چوک ، بازار ، سکول کالج وغیرہ میں بھی دَرْس دیتے ، نیکی کی دَعْوت کو عام کرتے اور سُنتوں کا ڈنکا بجاتے ہیں۔

گُنَاہوں سے توبہ نصیب ہو گئی

لانڈھی (کراچی پاکستان) کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : ہمارے علاقے میں ایک ویڈیو سنٹر کے باہَر دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سردی گرمی کی پرواہ کئے بغیر مستقل مزاجی سے چوک دَرْس دیا کرتے تھے ،  وہ اسلامی بھائی اس ویڈیو سنٹر کے مالِک کو بھی درس میں شرکت کی دعوت دیتے رہتے مگر وہ روزانہ ہی مَصْرُوفیت کا کہہ کر مَعْذرت کر لیتا تھا ، آخر ایک دِن ویڈیو سنٹر کے مالِک نے بھی دَرْس میں شرکت کر ہی لی ، جب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دَرْس شروع کیا تو خوفِ خُدا اَور عشقِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے بھر پُور الفاظ تاثیر کا تِیْر بَن کر اُس کے دِل میں پیوست ہو گئے ، غفلت کے پردے ہٹ گئے اور چوک دَرْس کی برکت سے ویڈیو سنٹر کے مالِک پر فِکْرِ