Book Name:Hazrat Ibraheem Aur Namrood

آخرت غالِب آگئی۔   دَرْس کے بعد اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اِجْتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی ، چنانچہ وہ ہفتہ وار اِجْتِماع میں شرکت کرنے لگے ، آہستہ آہستہ اُن میں تبدیلی آنا شروع ہوئی ، آخر ویڈیو سنٹر کے مالِک نے تمام گُنَاہوں سے توبہ کی ، گُنَاہوں بھرا کاروبار یعنی ویڈیو سنٹر بھی بند کر دیا۔ یُوں الحمد للہ! گُنَاہوں کی دلدل میں پھنسا ہوا مسلمان چوک دَرْس کی برکت سے نیک رستے کا مُسَافِر بن گیا۔ ([1])  

اسی ماحول نے ادنی سے اعلی کر دیا دیکھو        اندھیرا ہی اندھیرا تھا اجالا کر دیا دیکھو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّمنے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عَرْض کیا گیا : حُضُور! آپ کے نائِب کون ہیں؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ([2])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!               جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

 “ معانقہ کرنا “ سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

دو فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم : (1) : جس کا کوئی بھائی ہو اسے چاہیئے اپنے بھائی سے معانقہ کرے۔ ([3]) (2) : معانقہ اُمَّتوں کی تحیت (یعنی ملاقات کا اَدَب) اور اچھی دوستی


 

 



[1]...میں نے ویڈیو سینٹر کیوں بند کیا؟ ، صفحہ : 5۔

[2]...جامع بیانِ عِلْم ، بَابُ : عِلْم کے فضائل ، جلد : 1صفحہ : 201 ، حدیث : 220۔

[3]...کَنزُ الْعُمَال ، کتاب : الفضائل ، جلد : 7 ، جز : 13 ، صفحہ : 26 ، حدیث : 36235۔