Book Name:Molana Naqi Ali Khan ki 3 Karamat

اے عاشقانِ رسول ! حقیقی عاشقِ رسول تو وہ تھے ، جنہیں خواب میں حکم ملا تو کوئی تاوِیل نہیں کی ، ٹال مٹول سے کام نہیں لیا ، یہ نہیں کہا کہ ابھی طبیعت خراب ہے ، ابھی چلنے پھرنے کی بھی ہمت نہیں ، لہٰذا اگلے سال حکم پر عمل کر لوں گا... نہیں ، نہیں بلکہ فرمایا : بس حکمِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پر عمل کرتے ہوئے قدم دروازے سے باہَر رکھ لوں پھر چاہے جان بھی چلی جائے تو کوئی پرواہ نہیں ہے۔

ضعف مانا مگر یہ ظالِم دِل               اُن کے رستے میں تو تھکا نہ کرے([1])

اللہ پاک ہمیں بھی مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے صدقے میں حقیقی عاشقِ رسول بننے کی سَعَادت نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔       

 پیارے اسلامی بھائیو!  یہاں یہ بات بھی خیال میں رہے کہ سرکارِ مدینہ ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا خواب میں تشریف لانا حقیقت میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ہی کا تشریف لانا ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے : مَنْ رَاٰنِیْ فِی الْمَنَامِ فَقَدْ رَاٰنِیْ فَاِنَّ الشَّیْطَانَ لَایَتَمَثَّلُ بِیْ جس نے مجھے خواب میں دیکھا ، اس نے مجھ ہی کو دیکھا کہ شیطان میری مِثْل نہیں بَن سکتا۔ ([2])

پیارے آقا ، جانِ رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  خواب میں تشریف لا کر جو ارشاد فرمائیں وہ بالکل حق ، حق اور حق ہے ، البتہ نیند کی حالت میں ہمارے حَوَّاس چونکہ کمزور ہوتے ہیں ، اس لئے یقین کے ساتھ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جو کچھ حُضُور جانِ کائنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا ، خواب دیکھنے والے نے حَرْف بہ حَرْف دُرُست سنا۔ یقیناً خواب میں سننے اور


 

 



[1]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 142۔

[2]...ترمذی ، کتاب : الرؤیا ، باب : قول النبی من راٰنی ، صفحہ : 547 ، حدیث : 2276۔