Book Name:Molana Naqi Ali Khan ki 3 Karamat

شروع کر دیں۔ بیٹا تو باجماعت نماز کی ادائیگی کے لئے ان کے ساتھ جاتا تھا۔ ([1])

مدنی مذاکرہ ہے شریعت کا خزینہ          اخلاق کا تہذیب کا طریقت کا خزینہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

کلمہ اینڈ دُعا(Kalma &Dua) ایپ کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوت اسلامی کے  آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت ہی پیاری  موبائل ایپلی کیشن بنام “ کلمہ اور دُعا “ (Kalma&Dua) جاری کی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے بہت آسان انداز سے بچوں کی تربیت کی جاسکتی ہے*اس اپیلی کیشن میں بچوں کے لئے 6کلمے آڈیو کی صورت میں لفظ کی ادائیگی اور ترجمے کے ساتھ*روزمرہ کی 16مختلف دعائیں مثلاً پانی پینے کی دُعا ، کھانا کھانے سے پہلے اور بعد کی دُعا ، دودھ پینے کی دُعا ، سوتے وقت کی دُعا وغیرہ لفظ کی ادائیگی اور ترجمے کے ساتھ*اور مختلف موضوعات پر سنتیں اور آداب وغیرہ شامِل ہیں۔ اپنے موبائل میں یہ  ایپلی کیشن انسٹال کر کے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سنَّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائب پر اللہ پاک کی رحمت ہو۔ عرض کیا گیا : حضور! آپ کے نائب کون ہیں؟ فرمایا : میری سنَّت سے محبت کرنےاور


 

 



[1]...فیضان مدنی مذاکرہ ، صفحہ : 72۔