Book Name:Molana Naqi Ali Khan ki 3 Karamat

حاصِل کرنے ، دِل میں عشق رسول بڑھانے اور نیک نمازی بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ، اِنْ شَاءَ اللہ الْکَرِیْم! اس کی برکتیں خود ہی دیکھ لیں گے۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ایک  دینی کام ہے : ہفتہ وار مدنی مذاکرہ۔

الحمد للہ! شیخ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہرہفتے کو رات عشاء کی نماز کے بعد مدنی چینل پر براہِ راست (Live) مدنی مذاکرہ فرماتے یعنی دُنیا بھر سے عاشقانِ رسول کے پوچھے گئے سوالوں کے عِلْم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرماتے ہیں ، آپ بھی مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیے اور عِلْمِ دِین کا خزانہ حاصِل کیجئے۔  

بچے بھی نمازی بن گئے

تحصیل تلہ گنگ (ضلع چکوال ، صوبۂ پنجاب ، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ وہ توبہ سے پہلے معاشرے کے ایک انتہائی بدکار انسان تھے۔ سگریٹ ، چرس ، شراب جو ملتا اس کی طرف ہاتھ بڑھا دیتے تھے۔ ایک بار رمضان المبارک میں ہمت کر کے روزے  رکھنا شروع کر دیئے ، روزانہ رات  میں مدنی چینل پر “ مدنی مذاکرہ “ دیکھنا بھی نصیب ہو گیا ، امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی حکمت بھری باتوں نے ان کے دل پر ایسا اثر چھوڑا کہ ان کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوگیا ، الحمد للہ انہوں نے گناہوں سے سچی توبہ کر لی اور چہرے کو داڑھی شریف سے سجا لیا ، پانچوں نمازیں مسجد میں جا کر  با جماعت ادا کرنے لگے ، انہیں نمازیں پڑھتا دیکھ کران کے 12 سالہ بیٹے اور 10 سالہ بیٹی نے بھی نمازیں پڑھنا