Seerat e Ali o Aaisha Aur Ashab e Badar

Book Name:Seerat e Ali o Aaisha Aur Ashab e Badar

سیدھے ہاتھ کی شَہادت کی اُنگلی سے شروع کر کے ترتیب وار چھوٹی اُنگلی سمیت ناخن کاٹے جائیں مگر انگوٹھا چھوڑ دیجئے۔ اب اُلٹے ہاتھ کی چھوٹی اُنگلی سے شروع کرکے تر تیب وار انگوٹھے سمیت ناخن کاٹ لیجئے۔ اب آخرمیں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن کاٹا جائے۔ ( درمختار ، ۹ / ۶۷۰ ، احیاء العلوم ، ۱ / ۱۹۳)*پاؤں کے ناخُن کاٹنے کی کوئی ترتیب منقول نہیں ، بہتر یہ ہے کہ سیدھے پاؤں کی چھوٹی اُنگلی سے شروع کرکے تر تیب وار انگو ٹھے سمیت ناخن کاٹ لیجئے پھر اُلٹے پاؤں کے انگو ٹھے سے شروع کرکے چھوٹی اُنگلی سمیت ناخن کاٹ لیجئے۔ ( دُرِّمُختار ، ۹ / ۶۷۰ ، اِحْیاءُ الْعُلُوم ، ۱ / ۱۹۳)*غُسل فرض ہونے کی صورت میں ناخن کاٹنا مکروہ ہے۔ (فتاویٰ ہندیۃ ، ۵ / ۳۵۸)*دانت سے ناخن کاٹنا مکروہ ہے اور اِس سے بَرْص یعنی کوڑھ کے مَرَض کا خطرہ ہے۔ (فتاویٰ ہندیۃ ، ۵ / ۳۵۸) *ناخن کاٹنے کے بعد اِن کو دفن کر دیجئے اور اگر اِن کو پھینک دیں تو بھی حَرَج نہیں۔ (فتاویٰ ہندیۃ ، ۵ / ۳۵۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)

                             آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ  لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔