Book Name:Ramazan Kesy Guzarain
ہے ، اِس لئے اِسے “ رَمَضان “ کہا جاتا ہے۔ ([1]) پیارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : اس مہینے کا نام رَمَضان رکھا گیا ہے کیونکہ یہ گناہوں کو جلا دیتا ہے۔ ([2])
حضرت شیخ شہابُ الدِّین احمدبن حِجازی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے ماہِ رَمَضان کےرَمَضان کے علاوہ دو اور نام بھی ذکر کئے ہیں : (1)ماہِ صبر(2)ماہِ مُؤَاسات۔ ([3]) حضرت مفتی احمدیارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہنے ان کےعلاوہ اس کا ایک نام “ ماہِ وُسْعَتِ رِزْق “ بھی ذکر فرمایا ہے۔ آپ فرماتےہیں : ہرمہینےمیں خاص تاریخیں اور تاریخوں میں بھی خاص وقت میں عبادت ہوتی ہے مثلاً بَقَر عید کی چند (مخصوص) تاریخوں میں حج ، مُحرَّم کی دَسویں تاریخ افضل ، مگر ماہِ رَمَضان میں ہر دن اور ہر وقت عبادت ہوتی ہے۔ روزہ عِبادت ، اِفطار عِبادت ، اِفطارکےبعدتَراویح کا اِنتِظار عِبادت ، تَراویح پڑھ کرسحری کے اِنتِظارمیں سونا عبادت ، پھر سحری کھانابھی عبادت اَلغَرَض ہرآن میں رَبِّ کریم کی شان نظرآتی ہے۔ ([4]) اس ماہِ مُبارَک کے روزےرکھنے والوں کی دعاؤں پر فرشتے آمین کہتے ہیں اور مچھلیاں روزہ داروں کے لئےاِسْتِغْفارکرتی ہیں۔ ([5])
[1]… مرآۃ المناجیح ، ۳ / ۱۸۲
[2]… کنز العمال ، کتاب الصوم ، باب فی صوم الفرض ، جز : ۸ ، ۴ / ۲۱۷ ، حدیث : ۲۳۶۸۳
[3]… تحفۃ الاخوان فی قراءۃ المیعاد فی رجب و شعبان و رمضان ، ص۹۴ملخصاً
[4]… تفسیرنعیمی ، پ۲ ، البقرۃ ، تحت الآیۃ : ۱۸۵ ، ۲ / ۲۰۸
[5]… الترغیب والترہیب ، باب الترغیب فی صیام رمضان ۔ ۔ الخ ، ۲ / ۵۵ ، حدیث : ۶