Book Name:Ramazan Kesy Guzarain
رَمَضان پابندی سے روزے رکھ کر گزارنے کی نیت کیجئے۔ احادیثِ مُبارَکہ میں ماہِ رَمَضان کے روزوں کے بےشمار فضائل بیان کیے گئے ہیں ، آئیے دو (2)فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں ، چُنانچہ
.1ارشادفرمایا : مَنْ صَامَ رَمَضَانَ اِيْمَانًا وَ احْتِسَابًا غُفِرَ لَهٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِـہٖ یعنی جومسلمان ثواب کی اُمیدپررَمَضان کے روزےرکھےاس کےپچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ ([1])
.2ارشاد فرمایا : بےشک جنت میں ایک دروازہ ہے جس کو “ رَیَّان “ کہا جاتا ہے اس سے قِیامت کے دن روزے دار داخل ہوں گے ان کے علاوہ کوئی اور داخل نہ ہوگا۔ کہا جائے گا : روزے دار کہاں ہیں؟ تو یہ لوگ کھڑےہوں گےان کےعلاوہ کوئی اور اِس دروازے سےداخل نہ ہوگا۔ جب یہ داخل ہوجائیں گے تو دروازہ بند کردیا جائے گا پھر کوئی اس دروازے سے داخل نہ ہوگا۔ ([2])
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!روزہ جہاں اللہ پاک کی بہت ہی پیاری عبادت ہے ، وہیں اس کے بہت سے مقاصد اور حکمتیں بھی ہیں ، چُنانچہ
*روزے کی وجہ سے خلوت و جلوت ہر حالت میں انسان رَبِّ کریم سے ڈرتا ہے ، *رضائے الٰہی پانے کی کوشش کرتا ہے ، *رَبِّ کریم کی ناراضی اور جہنم سے