Book Name:Ramazan Kesy Guzarain
نماز فاسد ہو جائے تو جتنا قرآنِ پاک اُن رکعتوں میں پڑھا تھا اُس کا اِعادہ کریں (دوبارہ پڑھیں)تاکہ ختم(شریف)میں نقصان(کمی)نہ رہے۔ (فتاویٰ ہندیۃ ، ۱ / ۱۱۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
*جب بھی چاندپر نظر پڑے اس وَقْت کی دعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے حلقوں میں اس بار شیڈول کے مطابق “ جب بھی چاند پر نظر پڑسے اس وَقْت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دعایہ ہے :
اَعُوْذُ بِا للہِ مِنْ شَرِّ ہٰذَ الْغَاسِقِ0
ترجمہ : میں اللہ پاک کی پناہ طلب کرتا ہوں اس تاریک ہو جانے والے کی بُرائی سے ۔
(ترمذی ، کتاب التفسیر ، باب ومن سورۃ المعوذتین ، ۵ / ۲۴۰ ، حدیث : ۳۳۷۷)
(خزینہ رحمت ، ص ۶۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔