Book Name:Ramazan Kesy Guzarain
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ماہِ رَمَضان کی آمد آمد ہے اور چونکہ یکم رَمَضانُ الْمُبارَک ہمارے پیرانِ پیر روشن ضمیرحضرت شیخ عبدُ القادرجیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ کا یومِ ولادت بھی ہے لہٰذا اس مناسبت سے آپ کا مختصر تَعَارُف سنتے ہیں ، چُنانچہ
حضور غَوْثِ اَعْظَم شیخ عَبْدُالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی وِلادتِ باسعادت ، یَکُم رَمَضان 470 ہجری کو جیلان میں ہوئی۔ غَوْثِ پاک کا نامِ نامی ، اِسمِ گِرامی عَبْدُالقادر اور کُنْیَت ابُو محمد ہے۔ مُحِیُّ الدِّین ، محبوبِ سبحانی ، غَوْثِ اَعظم اورغَوْثِ ثَقَلَیْن وغیرہ آپ کے مُبارَک اَلْقَابات ہیں ۔ آپ کے والدِ ماجِد کانام حضرت اَبُوصَالِحْ موسیٰ جنگی دوست اور والدۂ ماجِدہ کا نام اُمُّ الْخَیر فاطمہ ہے۔ آپ والد کی طرف سے حَسَنی اور والدۂ ماجِدہ کی طرف سے حُسَیْنی سَیِّد ہیں۔ ([1]) غوثِ پاک کی شان یہ تھی کہ آپ نے 40 سال تک عشا کے وُضو سےفجرکی نماز ادا فرمائی ، آپ کا معمول تھا کہ جب بےوُضو ہوتے تواسی وقت وُضوفرماکر2رکعت نمازنفل پڑھ لیا کرتے تھے۔ ([2])آپ تیرہ (13) عُلوم میں بیان فرمایا کرتے تھے۔ ([3])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد