Book Name:Ramazan Kesy Guzarain
شعبہ مدرسۃُ المدینہ(بالِغان / بالغات)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دِینِ متین کے 80شعبہ جات میں دینی کام کر رہی ہے ، انہی میں سے ایک “ شعبہ مدرسۃُ المدینہ(بالغان / بالغات) “ بھی ہے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! مدرسۃ المدینہ(بالغان / بالغات)میں بالغ یعنی بڑی عمر کےاسلامی بھائیوں کو دُرست مخارج کی ادائیگی کے ساتھ مَدَنی قاعدہ اورقرآنِ کریم فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایا جاتا ہے ، مدرسۃ المدینہ(بالغان / بالغات)میں پڑھنے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول قرآنِ کریم کی تعلیم سےآراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ کثیر علمِ دین بھی سیکھنےکی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!مدرسۃ المدینہ(بالغان / بالغات)کے شیڈول میں کتاب “ نماز کے احکام “ سے نماز ، غسل ، وُضو ، نمازِ جنازہ ، سنتیں سکھانا ، گھردرس دینا ، فرض علوم پر مشتمل بیانات سُننا ، دُعا یادکروانا اور آخر میں 72 نیک اعمال کےرِسالے سے جائزہ لینا بھی شامل ہے۔ یاد رہے!اس شعبے کے تحت ملک و بیرون ملک میں ہزاروں مدارس المدینہ(بالغان / بالغات)لگائے جارہے ہیں۔ جن میں ایک لاکھ سے زائد عاشقانِ رسول فی سَبِیْلِ اللہ تعلیمِ قرآن حاصل کررہے ہیں۔ آپ بھی ہمّت کیجئے ، تعلیمِ قرآن کے لیے مدرسۃ المدینہ(بالغان / بالغات) میں خود بھی شرکت کیجئے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی اس کی ترغیب دِلائیے کہ 72 نیک اعمال نامی رسالے میں ایک نیک عمل یہ بھی ہے کہ “ کیا آج آپ نے مدرسۃُ المدینہ(بالغان) میں قرآنِ کریم پڑھا ، یا پڑھایا؟ “ اللہ پاک ہم سب کو قرآن کریم صحیح مخارج کے ساتھ پڑھنےکی توفیق عطافرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ