Ramazan Kesy Guzarain

Book Name:Ramazan Kesy Guzarain

کےمہینےمیں دن کے وقت فَصل کی کٹائی کرتے اور رات میں(نفل)نمازیں پڑھتے ، آپ نے30دن یوں گزارےکہ نہ رات کو سوئے نہ دن کو۔ ([1])

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے ہمارے اسلاف ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کی آمد کےساتھ ہی  عبادات میں مشغول ہوجاتے اورکثرت سے تلاوتِ قرآنِ کریم کرتے ، کچھ حضرات روزانہ قرآنِ کریم ختم کرتے تو  کچھ حضرات دو دن ، تین دن میں ختم ِ قرآن کرتے ، دن  بھر روزےکی حالت میں محنت و مشقت  کرتےاور راتیں نوافل  کی ادا ئیگی میں بسر کرتےاورپورا مہیناآرام نہیں  فرماتے تھے  بلکہ ہمارے غوثِ پاک شیخ عبدُ القادر جِیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی کثرتِ عبادت کا تو یہ حال تھا کہ صرف ماہِ رَمَضان میں ہی نہیں بلکہ سارا سال ہی عبادت و رِیاضت اور نوافل و تلاوت میں مصروف رہا کرتے ، آپ مسلسل پندرہ(15) سال تک ہر رات ایک قرآنِ پاک ختم کرتے رہے۔ ([2])اور روزانہ ایک ہزار (1000) رَکْعَت نفل ادا فرماتے تھے۔ ([3]) اے کاش! بزرگانِ دین کے ان واقعات سے ہم درس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں ، ان کے ذوقِ عبادت اورشوقِ تلاوت سے ہمیں بھی حصہ مل جائے  اور ہم بھی اپنے پیارے اللہ پاک کی عبادت اور دُرست قواعد و مخارج کے ساتھ تلاوتِ قرآن  کرنے والے بن جائیں ۔


 

 



[1] حلیۃ الاولیاء ، ابراہیم  بن ادہم ، ۷ / ۴۳۵ ، رقم : ۱۱۱۱۷

[2] بہجة الاسرار ، ذکرفصول من کلامه… الخ ، ص۱۱۸ملخصاً

[3] غوث پاک کے حالات ، ص۳۲