Ramazan Kesy Guzarain

Book Name:Ramazan Kesy Guzarain

ماہِ  رَمَضان اور بُزرگوں کےمعمولات                                  

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم نے ماہِ رَمَضان میں کی جانے والی عبادات اور ان کےفضائل وبرکات سننے کی سعادت حاصل کی ، جس سے یقیناً ہمارےدل میں بھی  رَمَضان شریف کو عبادت اور نیکیوں میں گزارنے کا جذبہ پیدا ہوا ہوگا ، آئیے! اپنے ان نیک جذبات کو مزید پختہ کرنے کیلئے بزرگانِ دِین کے معمولات سنتےہیں کہ وہ حضرات کس طرح رَمَضانُ الْمُبارَک کونیکیوں میں گزارتے تھے ، چُنانچہ

بزرگانِ دِین اور شوقِ تلاوت

                             (1)ہمارے امامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللّٰہ  عَلَیْہرَمَضانُ الْمُبارَک میں مَع عیدُ الفطر 62 قرآنِ پاک خَتم کرتے(دن کوایک ، رات کوایک ، پورے ماہ کی تراویح میں ایک اور عید کے روز ایک)۔ ([1]) (2)حضرت امام شافعیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ماہِ رَمَضان میں 60قرآنِ پاک ختم کرتے تھے اور سب نمازمیں ختم کرتے۔ ([2]) (3) حضرت اسود بن یزید رَحْمَۃُ اللّٰہ  عَلَیْہ رَمَضانُ الْمُبارَک کی ہر دو  راتوں میں پوراقرآن پڑھتےاورصرف مغرب و عشا کے درمیان آرام فرماتے تھے اور رَمَضانُ الْمُبارَک کےعلاوہ 6راتوں میں ایک ختمِ قرآن کر لیا کرتے تھے۔ ([3])  (4)حضرت قتادہ بن دِعامہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَـیْہ (عام دنوں میں) سات راتوں میں ایک


 

 



[1] الخیرات الحسان ، ص۵۰

[2] حلیۃ الاولیاء ، الامام الشافعی ، ۹ / ۱۴۲ ، رقم : ۱۳۴۲۶

[3] طبقات ابن سعد ، رقم : ۱۹۷۶ ، اسودبن یزید ، ۶ / ۱۳۶بتغیر قلیل۔ حلیۃ الاولیاء ، اسود بن یزید ، ۲ / ۱۲۰ ، رقم : ۱۶۵۲