Book Name:Ramazan Kesy Guzarain
تمام چیزوں سے افضل ہے۔ ([1])
یادرکھئے!ماہِ رَمَضان “ ماہِ نزولِ قرآن “ بھی ہے۔ اگرہم اِس مُبارَک مہینے میں بھی تلاوتِ قرآن نہ کر سکیں توکتنی بڑی محرومی ہے حالانکہ اس ماہِ مُبارَک میں نفل کا ثواب فرض کے برابراورفرض کا ثواب 70گُنا بڑھا دِیا جاتاہے لہٰذا ان قیمتی لمحات سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے بالخصوص ماہِ نزولِ قرآن میں کثرت کے ساتھ تلاوتِ قرآن کی سعادت حاصل کیجیےاور روزانہ کا ایک وقت مُقَرَّرکر لیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بد قسمتی سے علمِ دین سےدُوری کی وجہ سے بہت سے اسلامی بھائیوں کو صحیح طریقے سے نماز پڑھنا اور دُرُست قرآنِ کریم پڑھنا بھی نہیں آتا ، اللہ پاک کے فضل سے ایک بار پھر ہمیں ماہِ رَمَضان نصیب ہورہا ہے ، یہ نماز اور قرآنِ کریم سیکھنے اور نمازی بننے کا بہترین موقع ہے لہٰذا یہ ذہن ہونا چاہئے کہ اگر ہمیں قرآنِ کریم پڑھنا نہیں آتا توپڑھنا سیکھیں ، اگرپڑھنا جانتے ہیں تودُوسرے اسلامی بھائیوں کو سکھائیں ، اسی طرح دوسرے اسلامی بھائیوں کو اس ماہِ مُقَدَّس میں نمازوں کی پابندی کا ذہن بھی دیا جائے یقین جانئے یہ بہت بڑی نیکی ہے ، اگرہماری تھوڑی سی کوشش سے کوئی اسلامی بھائی نماز پڑھنے اور دُرُست قرآنِ کریم پڑھنے والا بن گیا تو اللہ پاک کی رحمت سے اُمید ہے کہ ثواب کاانبارلگ جائے گا۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد