Book Name:Ramazan Kesy Guzarain
پابندی کے ساتھ کثرت سے نوافل پڑھنے چاہئیں ، رَبِّ کریم سے اپنی دُنیا و آخرت کی بہتری کے لئے دُعائیں مانگنی چاہئیں ، خاص طور پر رَمَضان کے روزوں کی سختی سے پابندی کرنی چاہئے اور سُبْحٰنَ اللہ ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُاور اَسْتَغْفِـرُ اللہ وغیرہ ذکر و اَذکار کی بھی کثرت کرنی چاہئے۔ آئیے! ماہِ رَمَضان میں ذِکرُ اللہ کی ترغیب و اَہمیت کے بارے میں دو (2)فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں :
(1)ارشاد فرمایا : اِس مہینےمیں چارباتوں کی کثرت کرو۔ ان میں سے دو ایسی ہیں جن کے ذریعے تم اپنے رَبِّ کریم کوراضی کرلوگے ، وہ دوباتیں یہ ہیں : (1)لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی گواہی دینا (2)اِستِغْفارکرنا اور وہ دو باتیں جن سے تم بےنیاز نہیں وہ یہ ہیں : (1)اللہ پاک سے جنّت طَلَب کرنا (2)جہنّم سے پناہ طلب کرنا۔ ([1])
(2) ارشاد فرمایا : رَمَضان میں ذکرُ اللہ کرنے والے کو بخش دیا جاتا ہے اور اِس مہینے میں اللہ پاک سے مانگنے والا محروم نہیں رہتا۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
ماہِ رَمَضان میں تلاوت کی کثرت کیجئے
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم ماہِ رَمَضان نیکیوں میں گزارنے کے بارے میں سُن رہی تھیں کہ خوب نمازوں اور روزوں کا اہتمام کرنا ہے ، جنت کی طلب اور جہنم سے نجات کی دعائیں مانگنی ہیں ، اسلامی بھائیوں کے ساتھ بھلائی کرنی ہے ، صبر کا