Book Name:Ramazan Kesy Guzarain
مزید فرماتی ہیں : جب ماہِ رَمَضان تشریف لاتا تو رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا رنگ مُبارَک تبدیل ہو جاتا ، آپ نماز کی کثرت فرماتے ، خوب گڑگڑا کر دُعائیں مانگتے اور اللہ کریم کا خوف آپ پر طاری رہتا ۔ ([1])
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یقیناً ہمارے پیارے آقا کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا عبادت سے مُتَعلِّق یہ طرزِ عمل ہمارے لئے تَرْبِیَت کا باعث ہے ، ہمیں چاہیے کہ ہم بھی پیارے آقا کی پیاری اداوں کو اپنائیں ، یقینا ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک میں نیکیوں کا اَجْر بہت بڑھ جاتا ہے ، لہٰذا کوشش کرکے زیادہ سے زیادہ نیکیاں اِس ماہ میں جمع کر لینی چاہئیں کیونکہ کم وقت میں زیادہ نیکیاں جمع کرنے کے لئے اس ماہِ مُبارَک سے بہتر اور کوئی مہینا نہیں ، چُنانچہ
حضرت ابراہیم نَخْعِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہ فرماتے ہیں : ماہِ رَمَضان میں ایک دن کا روزہ رکھنا 1000 دن کے روزوں سے افضل ہے اور ماہِ رَمَضان میں ایک مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ کہنا اس ماہ کے علاوہ عام دنوں میں 1000 مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ کہنے سے افضل ہے اور ماہِ رَمَضان میں ایک رکعت پڑھنا غیر رَمَضان میں 1000 رکعتیں پڑھنے سے افضل ہے۔ ([2])
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم نے ابھی پیارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا جو طرزِ عمل اور حضرت ابراہیم نخعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا جو فرمان سُنا اس کی روشنی میں معلوم ہوا ! ہمیں رَمَضان میں خوفِ خدا سے گڑگڑانا چاہئے ، فرائض کی