Ramazan Kesy Guzarain

Book Name:Ramazan Kesy Guzarain

خطا کوبخش دیااسی طرح رَبِّ کریم رَمَضان کی بَرَکت سےگیارہ مہینوں کےگُناہ بخش دیتاہے۔ ([1])

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہئے کہ ہم اس ماہ کی خوب خوب تعظیم کریں اور نیکیاں کرکے اپنی مغفرت کا سامان کریں اور دوسرے اسلامی بھائیوں  کو اس ماہِ مُبارَک کی مُبارَک باد پیش کریں ، خود بھی اس ماہِ مُقَدَّس میں عبادات بجالائیں اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس ماہ کی اَہمیت ، اس کے فضائل اور اس کی بَرَکتوں سے آگاہ کرکے انہیں بھی نیکیاں کرنے کا ذہن دیتے رہیں۔ ہمارے پیارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  آمدِ رَمَضان پر خُود بھی اس بَرَکت والے مہینے کا اِسْتِقْبال فرماتے اور اپنے صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے سامنے بھی اس مُبارَک مہینے کی شان و عظمت ، فضائل و برکات اور دیگر دلکش اَوصاف بیان فرماتے ، اِس کی اَہمیت کو واضح فرماتے اور انہیں بھی مختلف نیک اَعمال کرنے کا ذہن عطا فرماتے تھے ، آمدِ رَمَضان پر آپ کی اپنی عبادات کی کیا  کیفیت ہوا کرتی تھی آئیے! سنتے ہیں :

کثرت سے عبادت کا معمول

 اُمُّ المومنین حضرت عائِشہ صِدّیقہرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا  فرماتی ہیں : جب ماہِ رَمَضان آتا تو رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اللہ پاک کی عِبادت کیلئے کَمربستہ ہو جاتے اورسارا مہینہ اپنے بِسترِ مُبارَک پر تشریف نہ لاتے۔ ([2])


 

 



[1] بستان الواعظین ، ص    ۲۱۰ملخصا

[2] تفسیر در منثور ، پ۲ ، البقرۃ ، تحت الایۃ : ۱۸۵ ، ۱ / ۴۴۹