Achi Aur Buri Lalach

Book Name:Achi Aur Buri Lalach

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

سفر کرنے کی سنتیں اور آداب

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آئیے! اَمیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے “ ابُوجہل کی موت “ صَفْحہ نمبر 21 سے سَفرکرنےکی سُنّتیں اور آداب سننےکی سعادت حاصل کرتےہیں۔ *جب سفر کرنا ہو تو بہتر یہ ہے کہ پیر ، جمعرات یا ہفتے کو کرے۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۲۳ / ۴۰۰ملخصاً)*سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جُبَیر بِن مُطْعِم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو سفر میں اپنے سب دوستوں سے زیادہ خوشحال رہنے کیلئےروانگی سے پہلے یہ وِرد پڑھنے کی تلقین فرمائی : (1) سورۂکٰفِرُون (2) سورۂ نَصْر(3)سورۂ اِخلاص(4)سورۂفَلَق(5)سورۂ ناس۔ ہر سورت ایک ایک بار اور ہر ایک کی اِبتِدا میں بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اور سب سے آخِر میں بھی ایک بار بِسْمِ اللہ پوری پڑھ لیجئے ، (اِس طرح سورتیں پانچ(5) ہوں گی اور بِسمِ اللّٰہ شریف چھ(6)بار) حضرت جُبَیر بِن مُطْعِم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : میں یوں تو مال والا تھا مگر جب سفر کرتا تو(سب دوستوں سے زیادہ)بُرےحال والا ہوجاتا ، جب سےیہ سورتیں سفر سے پہلے ہمیشہ پڑھنی شروع کیں ان کی بَرَکت سے واپسی تک خوشحال اور دولت مند رہتا۔                (ابویعلیٰ ، ۶ / ۲۶۵ ، حدیث : ۷۳۸۲)

( اعلان )

سفر کرنے کی بقیہ سنتیں و آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔