Book Name:Achi Aur Buri Lalach
اور رات میں دو قرآن ِ کریم ختم کرنے میں گزرا حتّٰی کہ ایسے بزرگ بھی گزرے جن کی 60 سال تک ایک نماز کی جماعت بھی قضا نہ ہوئی۔ اللہ پاک ان ہستیوں کے صدقے ہمیں بھی نیکیوں کا حریص بنائے اورہمیں فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوافل کی بھی حِرْص عطا کرے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
کہا جاتاہے : خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دیا جائے تو اُس کی صحبت میں رَہ کر گلابی ہو جاتا ہے ۔ اِسی طرح عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو کر عاشِقانِ رسول کی صحبتمیں رہنے والامعمولی انسان بھی اللہ پاک و رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُعَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مہربانی سے اَنمول ہیرا بن جاتا ، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے موت واقع ہوتی ہے کہ دیکھنےسننےوالااس پررَشک کرتااورجینےکےبجائےایسی رشک بھری موت کی آرزو کرنےلگتاہے۔ آپ بھی دعوتِ اِسلامی کےدینی ماحول سےوابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اِسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے دینی قافلوں میں سفر کیجیے ، بلکہ ہوسکے تو دعوتِ اسلامی کے تحت قائم کسی بھی شعبے سے وابستہ ہوکر اپنی خدمات پیش کیجئے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریکدعوتِ اسلامی دنیا بھر میں80 شعبہ