Book Name:Achi Aur Buri Lalach
خراب نہیں کرتی جتنا لالچ خراب کرتا ہے۔ ([1])
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!واقعی لالچ کی چمک دیکھ کر عقل اکثر مار کھا جاتی ہے اور یوں لالچی شخص لالچ میں آ کر اللہ پاک کی نافرمانی کرنے اس کے نیک بندوں کی مخالفت کرنے سے بھی نہیں کتراتا ، لالچ میں آ کر اپنے دین سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتا اور اپنی آخرت تو برباد کر لیتا ہی ہےدنیا میں بھی ذلیل و رُسوا ہوجاتاہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!مال کی حرص کے علاوہ ایک حرص لمبی زندگی کی بھی ہے جس کی خواہش فی زمانہ شاید ہر شخص اپنے دل میں لیے پھرتاہے ، لمبی لمبی اُمیدیں اور منصوبے(Plans) بنائے بیٹھاہے۔
پیارے اسلامی بھائیو!مومن کی شان یہ ہےکہ وہ اگر زندگی چاہتا ہے تو صرف اس لئےکہ زیادہ نیکیاں کرے ، آخرت کاسامان جمع کرے اور آخرت کا سامان جمع کرنے کے لئے زندگی چاہنا زندگی کی ہوس نہیں بلکہ آخرت کی تیاری اور اچھی حرص ہے۔ لیکن یاد رہے!لمبی عمر اور زیادہ مال اللہ پاک کے راضی ہونے کی علامت نہیں بلکہ یہ تو بعض اوقات وبال کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔
امیر المؤمنین حضرت ابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : ایک شخص نے