Share this link via
Personality Websites!
جائےگی۔ وہ دعایہ ہے :
اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ
(ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب مایقول اذا ودع انسانًا ، ۵ / ۲۷۷ ، حدیث : ۳۴۵۴)
ترجمہ : اللّٰہ پا ک کے سِپُرد کرتا ہوں تیرے دین ، تیری امانت اور تیرے عمل کے خاتمے کو ۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!جب کوئی سفر کو جائے تو رُخصت کرنے والا مسافر کے لیے یہ دعا کرے۔ آج کل اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ ہمارا کوئی عزیز دبئی یا کویت وغیرہ جاتا ہے تو ہماری زبان حرکت میں آتی ہے ، لیکن فرمائش کے لیے کہ میرے لیے فلاں چیز بھیج دینا یا فلاں چیز واپسی پر لیتے آنا ، لیکن اس دعا کو پڑھنے کے لیے(جو مسافر کے لیے ایک حصار کی مانند ہے) ہماری زبان حرکت میں نہیں آتی۔ اس دعا میں ہمیں بتلایا گیا ہے کہ سفر میں جانے والے اپنے مسلمان بھائی کے لیے ایمان کی سلامتی اور خاتمہ بالخیر کی دعا کی جائے کیونکہ اکثر سفر میں حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ (خزینۂ رحمت ، ص۱۴۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال (
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔
(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
(4)گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو تَوبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami