Share this link via
Personality Websites!
پردہ یہ ہے کہ جب کوئی کپڑے اُتارے تو بِسْمِ اللہکہہ لے۔ [1] *جوشخص کپڑاپہنےاوریہ پڑھے : اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃ۔ تواس کےاگلےپچھلےگناہ مُعاف ہو جائیں گے۔ [2] *جو باوُجُودِ قدرت زیب وزینت کالباس پہننا تواضُع (یعنی عاجِزی)کے طورپرچھوڑدےتواللہپاک اس کوکرامت کاحُلّہ پہنائےگا۔ [3] *خَاتَمُ الْمُرْسَلین ، رَحمَۃٌلّلْعٰلمین صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکامبارَک لباس اکثر سفید کپڑےکاہوتا۔ [4] * پہنتے وَقت سیدھی طرف سے شروع کیجئے(کہ سنت ہے) مَثَلاً جب کُرتا پہنیں تو پہلے سیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخل کیجئےپھر اُلٹا ہاتھ اُلٹی آستین میں[5]*اِسی طرح پاجامہ پہننے میں پہلے سیدھے پائنچے میں سیدھا پاؤں داخِل کیجئےاور جب(کُرتایاپاجامہ)اُتارنے لگیں تو اس کےبرعکس (اُلٹ) کیجئے یعنی اُلٹی طرف سےشروع کیجئے۔ سنت یہ ہے کہ دامن کی لمبائی آدھی پنڈلی تک ہو اور آستین کی لمبائی زیادہ سے زیادہ انگلیوں کے پَورَوں تک اور چوڑائی ایک بالِشت ہو۔ [6] *سنت یہ ہے کہ مرد کا تہبند یا پاجامہ ٹخنے سےاُوپررہے۔ [7] مرد مردانہ اور عورت زَنانہ ہی لباس پہنے چھوٹے بچّوں اور بچیوں میں بھی اِس بات کا لحاظ رکھئے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami