Book Name:Shan-e-Farooq-e-Azam

باب السمر فی العلم ،  ۱ /  ۱۹۲ مفھوماً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اَمِیْرُالمؤمنین حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عَنْہ  بہت سی خوبیوں والے تھے ، کون سا ایسا نیک وصف ہے جوآپ کی ذات میں نہ پایا جاتا ہو۔ * آپ خوفِ خدا کے پیکر اورحقیقی عبادت گزار تھے۔ * ساری زندگی زُہد و تقویٰ سے معمور تھی۔ * آپ کی آنکھیں اکثر خوفِ خدا سے تر رہتی تھیں ۔ * دوسروں کو بھی تقویٰ و پرہیزگاری کا درس دیا کرتے تھے۔ * جو آپ کی صحبت میں رہتا وہ بھی مُتَّقِی  و پرہیزگاربن جاتا تھا ، * دوسروں سے خوفِ خدا والی باتیں سنا کرتے تھے۔ * بچوں سے اپنے لیے بخشش کی دعائیں کرواتے تھے ، *  ہمیشہ اللہپاک کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے رہتے تھے۔ *  عاجزی و انکساری کے پیکر تھے۔ * دِین کی سربلندی کے لیے بے شمار خدمات انجام دی ہیں۔ * آپ  کا دورِ خلافت اسلام کےبہترین دور میں شمار کیا جاتا ہے جو دِین داری اور عدل و انصاف کا دورتھا ، * آپعلم و حکمت کے چراغ تھے ، * اسلام کا فخر (Proud)تھے۔ * ایک ناقابلِ فراموش اور عہد ساز شخصیت تھے۔ الغرض امیر المؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کی خصوصیات اور خدمات بہت ہی زیادہ ہیں۔ آپ کی سیرت کے بارے میں مزید جاننے کے لئے مکتبۃ ُالمدینہ کی کتاب “ فیضانِ  فاروق اعظم “  کا مطالعہ کیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہیہ عظیم کتاب 2جِلدوں میں چھپ چکی ہے۔  خُود بھی اس کا مُطالَعہ کیجئے اور دُوسری  اسلامی بہنوںکو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

فضائلِ عمر بزبانِ مصطفےٰ