Book Name:Hazrat Usman-e-Ghani

حاصل کیا *  جنہیں جامعُ القرآن ہونے کاشرف حاصل ہے۔ * دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی ہے۔ * ان  کا نام ان صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی فہرست میں شامل ہے جو رشتہ داروں کی تمام تر تکالیف سہنے کے باوجود ایمان پر ثابت قدم رہے۔ * انہیں یہ شرف بھی حاصل ہواکہ رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی دوشَہزادیاں یکےبعد دِیگرے ان کےنکاح میں آئیں۔ * آپ سیرت و صورت میں بے مثال تھے۔ * آپ  کا شمار اللہ کریم کے ان مقبول بندوں میں ہوتا ہے جو ساری ساری رات عبادت و بندگی میں گزار دیتے تھے۔ *  ان لوگوں میں شامل تھے جو ہر وقت خوفِ خدااورتقویٰ وپرہیزگاریاختیار کئے رہتے تھے۔ *  ایسے تحمل مزاج تھے کہ خودجامِ شہادت نوش کر لیا مگر نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے شہرِ مبارک کو خون آلود نہیں ہونے دیا۔ * سخاوت میں اپنی مثال آپ تھے۔ *  حِلْم اورصبر و شفقت میں بھی اپنی مثال آپ تھے۔ *  عاجزی و انکساری والے بزرگ تھے۔

حضرت عثمانِ غنی اور اِتِّباعِ رسول

                             پیاری پیاری اسلامی بہنو! دیگر اوصافِ کریمہ کی طرح اَمِیْرُالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ  اِتباعِ رسول میں بھی اپنی مثال آپ تھے۔ سردی گرمی کی پروا کئے بغیر اپنے اقوال واَفعال میں محبوبِ کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتیں اور ادائیں خوب خوب اپنایا کرتے تھے ۔ آئیے! آپ کی حضور پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےفرامین اور سُنّتوں سے محبت کی چند جھلکیاں ملاحظہ کیجئے ، چنانچہ

                             ایک دن امیر المؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ  نے مسجدکے دروازے پر بیٹھ کر بکری کی دَستی کا گوشت منگوا کرکھایا اوربِغیرتازہ وُضو کئے نَماز اداکی پھر فرمایا : رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بھی اِسی جگہ بیٹھ کریہی کھایا تھا اور اِسی طرح کیا تھا۔