Book Name:Hazrat Usman-e-Ghani

/ ۱۴۰ ، حدیث :  ۲۱۵)

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آج ایک تعداد ہے جو مختلف وجوہات کی وجہ سے پریشان ہے ، کبھی کسی معاملے میں محتاجی توکبھی کسی کام میں ، کیوں نہ ہم یہ ذہن بنائیں کہ ان   پریشانیوں  اور لوگوں کی محتاجی سے جان چھڑانے  کے لیے اپنے مہربان مالک و مولیٰ کی بارگاہ میں حاضری دیں ، فرض نمازوں کی پابندی کریں ، تلاوتِ قرآن کتنی عظیم عبادت ہے ، ہم کیوں نہ اِس عظیم عبادت کے ذریعے طرح طرح کی نعمتیں عطا فرمانے والے مالکِ کریم  سے محتاجی ختم ہونے کی دُعا کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی کرامت

پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم اَمِیْرُالمؤمنین حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کی سیرت و کردار کے بارے میں سُن رہی تھیں ، آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کی ذاتِ مبارکہ سے وقتاً فوقتاً ایسی کئی کرامتوں کا ظہور ہوا جنہیں سُن کر عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں ، آئیے! ہم بھی ایک کرامت   سنتی ہیں ، چنانچہ

ایک دفعہ ایک شخص نے راستے میں  کسی عو رت کو غَلَط نگاہوں سے دیکھا ، پھر جب وہ اَمِیر ُ الْمُؤمِنْین حضرت عثمانِ غَنیرَضِیَ اللہُ عَنْہ کی خد متِ بابرکت  میں حاضِر ہو ا تو آپ نے فر مایا : تم لو گ ایسی حالت میں میرے سامنے آتے ہو کہ تمہاری آنکھوں میں بَدْ کاری کے اَثرات ہوتے ہیں!اُس شخص نے کہا : کیا رسولِ خدا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعداب آپ  پر وَحْی اُتر نے لگی ہے ؟ آپ  کو یہ کیسے معلوم ہو گیا کہ میری آنکھوں میں بَد کاری کے اثرات ہیں ؟ارشادفرمایا : ’’مجھ پروحی تو نہیں اُترتی لیکن میں نے جو کچھ کہا بالکل سچی بات ہے۔ ربِّ کریم نےمجھے ایسی فِراست(نورانی بصیرت)عنایت فر مائی ہے ، جس سے میں لوگوں کے دِلوں کے حالات و خیا لات جان لیتا ہوں۔  

(طبقات الشافعیہ الکبرٰی للسبکی  ، ۲ / ۳۲۷ ملخصاً)