Share this link via
Personality Websites!
ہر مبلغہ بیان کرنے سے پہلے کم از کم تین بار پڑھ لے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
رسولِ ہاشمی ، مکی مَدَنی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اِرشادِ نوربارہے :
زَیِّنُوْامَجَالِسَکُمْ بِالصَّلَاۃِ عَلَیَّ فَاِنَّ صَلَاتَـکُمْ عَلَیَّ نُوْرٌلَّکُمْ یَـوْمَ القِیَامَۃِ
یعنی تم اپنی مجلسو ں کو مجھ پر دُرودِپاک پڑ ھ کر آراستہ کرو کیونکہ تمہارا مجھ پردُرود پڑھنا قِیامت کے دن تمہارے لئے نُور ہو گا۔ (جامع صغیر ، حرف الزاء ، ص۲۸۰ ، حدیث : ۴۵۸۰)
پىاری پىاری اسلامى بہنو! جب بھی کسی ذِکْر و نعت کی محفل میں شرکت کی سعادت نصیب ہو اورمکی مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نامِ پاک لیاجائے ، تو بَرَکت حاصل کرنے کے لئے دُرودِپاک پڑھ لیناچاہئے ، تاکہ ہماراپڑھا ہوا دُرودِپاک قیامت کے دن ہمارے لئے نور ہواور ہماری بخشش و مغفرت کا ذریعہ بھی بن جائے ۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىاری پىاری اسلامى بہنو! آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرلیتی ہیں۔ فرمانِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مسلمان کی
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami