Hazrat Musa Ki Shan o Azmat

Book Name:Hazrat Musa Ki Shan o Azmat

حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  فرماتے ہیں : میں نے رسولِ کریم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کو دیکھا ، جب نیا پھل حضور  پاک   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کی خدمتِ اقدس میں پیش کیا جاتا تو اُسے آنکھوں اور ہونٹوں  پر رکھتے اور یہ دعا پڑھتے ، پھر جو بچہ حاضر ہوتا اُسے دے دیتے۔           (مشکاۃ المصابیح ، کتاب البیوع ، باب فی الھبۃ والھدیۃ ، حدیث :  ۳۰۳۲ ، ۲ / ۱۸۸)(بہار شریعت ، حصہ۱۴ ، ۳ / ۶۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

* اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مَدَنی انعامات )

فرمانِ مُصْطَفٰے   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)

                             آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مَدَنی انعامات کے رِسالے سے غوروفکر(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن مَدَنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی مَدَنی انعام پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو  تَوبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔

(5)بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاًفُلاں فُلاں یا اِتنے مَدَنی انعامات پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔

(6)جن مَدَنی انعامات پر بعد میں عمل ہو سکتا ہے(مثلاًآج313 بار درود شریف نہیں پڑھے)تو بعد میں یا کل