• khutba bismillah

Personality Websites!

  • About Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم
  • Abdul Qadir Jilani رحمۃ اللہ علیہ
  • Imam Ahmed Raza رحمۃ اللہ علیہ
  • Maulana Ilyas Qadri
  • Haji Ubaid Raza
  • Mufti Qasim Attari

Countries Websites

  • Pakistan
  • USA
  • Canada
  • UK
  • Korea
  • Australia
  • Bangladesh

Popular Websites

  • Hajj and Umrah
  • Darul Ifta Ahlesunnat
  • Al Quran Karim
  • Obligatory Knowledge
  • Islamic Sisters
  • New Muslim
  • Special Persons
  • Muslim Funeral
  • Tree Plantation
  • Build Masajid
  • Faizan Online Academy
  • Monthly Magazine
  • Rohani Ilaj
Al Quran Books Madani Channel
dawateislami logo
Magazine Courses Media
Donate
    Donate
    • Home arrow icon
    • Islamic Speeches arrow icon
    • دعاء کے فضائل و آداب arrow icon
    • page 3
    book-logo
    book_icon
    دعاء کے فضائل و آداب
    Share
    close

    Share this link via

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    (وسائلِ بخششِ مُرمَّم ، ص۱۳۹)

          پیاری پیاری اسلامی بہنو!دیکھا آپ نے  کہ حضرت صَفوَانرَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ نے رات کےپچھلے پہر اُٹھ کر جب دُعا کی اور اپنی حاجت بارگاہِ الٰہی  میں پیش کی تو وہ دعا فوراً قبول ہوئی اورآپ کےبھتیجےکوظالم حاکم کی قید سےرہائی نصیب ہوگئی۔ واقعی دُعا کی بڑی برکتیں ہیں ، دعاآسمانوں اورزمینوں کانورہے ، دعاعافیت کاذریعہ ہے ، دُعا برکت کاذریعہ ہے ، دعارحمتِ الٰہی کادروازہ ہے ، دعابلاؤں کو دوراور مقاصد کو پورا کرتی ہے ، دعاکی برکت سےمشکل سےمشکل کام آسان  ہوجاتےہیں ، دعاکی  برکت سےمصیبت اور غم دورہوتےہیں ، دعاکی برکت سےظالموں سےچھٹکارا نصیب ہوتا ہے اور بالخصوص صُبح کےوقت مانگی جانےوالی دُعائیں اللہکریم کی بارگاہ  میں قبول ہوتی ہیں ، چُنانچہ 

    جلد قبول ہونے والی دعا

    نبیِ رحمت ، شفیع ِ اُمّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں عرض کی گئی : کونسی دُعا قبولیت کےزیادہ قریب ہوتی ہے؟توآپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : رات کے پچھلے پہر اورفرضوں کےبعدمانگی جانےوالی دعا۔ ([1])

           یاد رکھئے!رات کےپچھلے پہر میں دعازیادہ قبول ہوتی ہے ، کیونکہ یہ تجلیاتِ اِلٰہیہ کےنزول کاوقت ہوتاہےاورہرفرض نمازکےبعدبھی دعاقبول ہوتی ہے ، کیونکہ  نماز ربّ سےمناجات کا نام ہےاور اس  سےفضل مانگنے کامحل ہے۔ ترمذی کی روایت  میں یوں ہے : رات کےپچھلےپہر ربّ کی رحمت  بندے سےزیادہ قریب ہوتی ہے ، اگر ہو سکے تو اُن کےساتھی بن جا ؤجواِ س وقتاللہ پاک کاذکر کرتے ہیں۔ ([2])

          پیاری  پیاری ا سلامی  بہنو! صُبح کےوقت  مانگی جانےوالی دعائیں  قبول ہوتی ہیں ، صُبح کے وقت بارگاہِ الٰہی سے ند ا  دی جاتی ہے : ہے کوئی مانگنے والا کہ میں ا س کوعطا کروں؟ہےکوئی توبہ کرنےوالامیں اس کی توبہ  قبول کروں؟ہےکوئی مجھ سے دعا کرنے والا میں اس کی دُعا کو قبول کر وں؟ہے کوئی مجھ سےسوال کرنےوالامیں اسےعطا کروں؟

           مگرافسوس صدافسوس!فی   زمانہ راتوں  کو اُٹھ کر عبادت کرنےاوردعائیں کرنے کی بجائے ساری ساری راتیں فضولیات اورگناہوں میں  گزاردی جاتی ہیں ، کبھی ساری  رات  فلمیں ڈرامےدیکھے جاتے توکبھی ساری رات  سہیلیوں کےساتھ  فُضُول باتوں میں گزاردی جاتی ہے۔ کبھی موبائل فون  پر باتیں کرتے  ہوئے تو کبھی موبائل پر گانے باجے اور ویڈیوز دیکھتے ہوئےاپنی راتوں کو بربادکیا جاتا ہے ، رات کےپچھلے پہر دعائیں کیاکی جاتیں نمازِ فجرہی چھوڑدی جاتی ہےاور پھرنمازکاوقت بستر پرہی گزار دیا جاتا ہے۔ حالانکہ ہمیں چاہئے کہ گناہوں سے بچ کر نہ صرف نمازِفجر بلکہ ساری نمازیں پابندی سے اداکرنے کی کوشش کیاکریں ، آئیے! مل کر دُعا کرتی ہیں :

     



    [1]    ترمذی ، کتاب  الدعوات ،  باب ماجاء فی عقد التسبیح بالید ، ۵ / ۳۰۰ ،  حدیث : ۳۵۱۰

    [2]    دلیل ا لفا لحین ، کتاب ا لدعوات ،  باب فی  مسائل   من ا لدعاء ، ۴ / ۳۰۳ ، تحت ا لحدیث :   ۱۴۹۸ملتقطا

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    BOOK TOPIC

    left-arrow
    • بَیان سُننے کی نیّتیں
    • دُرُوْدِ پاک کی فضیلت
    • دُعاکی برکت سے ظالم حاکم سے نجات
    • جلد قبول ہونے والی دعا
    • دعاکے فوائد
    • دُعا کی فضیلت پر احادیثِ مُبارکہ
    • دعا کی برکتیں
    • چیخ مارکر بےہوش ہوگئے
    • آدابِ دعا
    • دُرُودِ پاک پڑھئے
    • دُعاسے پہلے دُرُودِ پاک پڑھنےکی ترغیب
    • تمام مسلمانوں کےلئے دُعا
    • دُرُودِ پاک کی برکت سے قبولیتِ دُعا
    • یقینِ کامل کےساتھ دُعامانگئے
    • مومن کی دُعارَدّ نہیں ہوتی
    • اِمام بخاری کےوسیلےسےدعا
    • بندوں کے وسیلے سے دعامانگئے
    • امام ِاعظم کو وسیلہ بنا کر دُعامانگتے
    • دعائیں قبول نہ ہونےکی وجہ
    • گناہوں میں مبتلا رہنا
    • تذکرۂ حضرتِ امام جعفر صادق
    • گھر میں آنے جانےکی سنتیں اور آداب
    footer logo

    Dawateislami is one of the great Islamic organizations in the world.

    Important

    • Social and Welfare
    • Books
    • Islamic Events
    • Magazine
    • Activities
    • Islamic Education

    Mobile Apps

    • Sirat ul Jinan
    • Al Quran ul Kareem
    • Prayer Times
    • Faizan e Hadees
    • Digital Services
    • Kalma & Dua

    Contact Us

    • phone (+92) 21-34921388-93
    • phone (+92) 21-111-25-26-92
    • emial support@dawateislami.net
    • pin location Global Madani Markaz, Faizan-e-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road, Karachi, Pakistan

    ©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami