• khutba bismillah

Personality Websites!

  • About Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم
  • Abdul Qadir Jilani رحمۃ اللہ علیہ
  • Imam Ahmed Raza رحمۃ اللہ علیہ
  • Maulana Ilyas Qadri
  • Haji Ubaid Raza
  • Mufti Qasim Attari

Countries Websites

  • Pakistan
  • USA
  • Canada
  • UK
  • Korea
  • Australia
  • Bangladesh

Popular Websites

  • Hajj and Umrah
  • Darul Ifta Ahlesunnat
  • Al Quran Karim
  • Obligatory Knowledge
  • Islamic Sisters
  • New Muslim
  • Special Persons
  • Muslim Funeral
  • Tree Plantation
  • Build Masajid
  • Faizan Online Academy
  • Monthly Magazine
  • Rohani Ilaj
Al Quran Books Madani Channel
dawateislami logo
Magazine Courses Media
Donate
    Donate
    • Home arrow icon
    • Islamic Speeches arrow icon
    • دعاء کے فضائل و آداب arrow icon
    • page 2
    book-logo
    book_icon
    دعاء کے فضائل و آداب
    Share
    close

    Share this link via

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    کےلئےربِّ کریم سےرابطے کابہترین ذریعہ ہے ، دُعا عبادت کامَغْز ہے ، دُعامومن کاہتھیار ہے ، دُعامُحسِن کاشکریہ ادا کرنےکاذریعہ ہے۔ دُعاکی  برکت سےدِینی و دُنْیَوِی بےشمارفوائدحاصل ہوتےہیں ، مومن کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے ، اسی مناسبت سےآج کےبیان میں دُعا کرنے کےفضائل ، دُعا کرنے کے آداب ، قرآن  و احادیث میں دُعاکرنےکی ترغیبات ، دعائیں قبول ہونےاور نہ ہونے کی وجوہات کےساتھ  بُزرگانِ دِین کےدُعا کےحوالے سےواقعات و ترغیبات سنیں گی ، اے کاش!ہمیں  سارا بیان اچھی اچھی نیتوں اور مکمل توجہ کے ساتھ سننا نصیب ہو جائے۔

           آئیے !سب سے پہلے دُعاکےمُتَعلِّق ایک واقعہ سنتی ہیں : چُنانچہ  

          دُعاکی برکت سے ظالم حاکم سے نجات

            ‫ تابعی بُزرگ ، حضر ت  صَفْوان مازنی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  جو کثرت سے عبادت ، خُوب گریہ وزاری اورکثرت سے دعاکرنےوالےبُزرگ تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ کےبھتیجے کو ظالم وجابر حاکم ابنِ زیادنے قید کرلیا تو آپ بہت پریشان ہوئے او راپنےبھتیجے کی رہائی کے لئے بصرہ کے اُمَرا اور بااثر لوگوں سےسفارش کروائی لیکن کامیابی نہ ہوسکی ، ابنِ زیاد نےسب کی سفارشوں کو رَدکر دیا ، حضرت صَفْوَان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنے بڑی تکلیف دِہ حالت میں رات گزاری اوررات کے پچھلے پہر انہیں اچانک اُونگھ آ گئی تو خواب میں کسی کہنے والے نے کہا : اے صَفْوَان! اُٹھ اور اپنی حاجت طلب کر! یہ خواب دیکھ کر ان کی آنکھ کھل گئی ، ایک انجانے سے خوف نے ان  کے جسم پر لزرہ طاری کردیا تھا توانہوں نے وضو کر کےدو رکعت نماز ادا کی اور پھر رو رو کر بارگاہِ خُداوندی میں دُعامانگی ، یہ اپنے گھرمیں مصروفِ دُعاتھےاور وہاں ابنِ زیاد بےچینی اور کَرب میں مبتلاتھا ، اس نےسپاہیوں کوحکم دیا کہ مجھے حضرت صَفْوَان کے بھتیجے کے پاس لے چلو ، سپاہی فوراً ابنِ زیادکےپاس آئے ، ظالم حکمران اپنے سپاہیوں کے ساتھ جیل کی جانب چل دیا ، وہاں پہنچ کر اس نےجیل کے دروازے کھلوائے اور بلند آواز سے کہا : حضرت صَفْوَان کےبھتیجےکو فوراً رہا کردو ، اس کی وجہ سے میں نے ساری رات بے چینی کے عالم میں گزاری ہے ، حاکم کی آواز سن کر سپاہیوں نے فوراًحضرت  صَفْوَان رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ کے بھتیجے کو جیل سے نکالا اور ابنِ زیاد کے سامنے لا کھڑا کیا ، ابنِ زیاد نے بڑی نرمی سے گفتگو کی اور کہا : جاؤ! خُوشی خُوشی اپنے گھر چلے جاؤ ، تم پر کسی قسم کا کوئی جُرمانہ وغیرہ نہیں ، اتنا  کہہ کرابنِ زیاد نے اسے رہا کردیا۔ وہ سیدھا اپنےچچا حضرت صَفْوَان  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے پاس پہنچا اور دروازے پر دستک دی ، اندر سے پوچھا : کون؟ تو آواز آئی آپ کا بھتیجا۔ اپنے بھتیجےکی اس طرح اچانک آمد پر آپ بہت حیران ہوئے اور دروازہ کھول کر اندر لے گئے ، پھر حقیقتِ حال دریافت کی تو اس نے سارا واقعہ سنا دیا ، حضرت صَفْوَان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اللہکریم  کا شکر ادا کیا اور اپنے بھتیجے سےگفتگو کرنے لگے۔ ([1])

    مِہرباں تُو ہی تُو ہی مددگار                               اُس دُکھی دل کا تُو حامیِ کار

    جس کو دُنیا نے ٹھکرا دِیا ہے                          یا خدا تجھ سے میری دُعا ہے

     



    [1]   عیون الحکایات ،  الحکایۃ الحادیۃ والسبعون بعد الثلاثمائۃ ⋯الخ ، ص۳۲۴

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    BOOK TOPIC

    left-arrow
    • بَیان سُننے کی نیّتیں
    • دُرُوْدِ پاک کی فضیلت
    • دُعاکی برکت سے ظالم حاکم سے نجات
    • جلد قبول ہونے والی دعا
    • دعاکے فوائد
    • دُعا کی فضیلت پر احادیثِ مُبارکہ
    • دعا کی برکتیں
    • چیخ مارکر بےہوش ہوگئے
    • آدابِ دعا
    • دُرُودِ پاک پڑھئے
    • دُعاسے پہلے دُرُودِ پاک پڑھنےکی ترغیب
    • تمام مسلمانوں کےلئے دُعا
    • دُرُودِ پاک کی برکت سے قبولیتِ دُعا
    • یقینِ کامل کےساتھ دُعامانگئے
    • مومن کی دُعارَدّ نہیں ہوتی
    • اِمام بخاری کےوسیلےسےدعا
    • بندوں کے وسیلے سے دعامانگئے
    • امام ِاعظم کو وسیلہ بنا کر دُعامانگتے
    • دعائیں قبول نہ ہونےکی وجہ
    • گناہوں میں مبتلا رہنا
    • تذکرۂ حضرتِ امام جعفر صادق
    • گھر میں آنے جانےکی سنتیں اور آداب
    footer logo

    Dawateislami is one of the great Islamic organizations in the world.

    Important

    • Social and Welfare
    • Books
    • Islamic Events
    • Magazine
    • Activities
    • Islamic Education

    Mobile Apps

    • Sirat ul Jinan
    • Al Quran ul Kareem
    • Prayer Times
    • Faizan e Hadees
    • Digital Services
    • Kalma & Dua

    Contact Us

    • phone (+92) 21-34921388-93
    • phone (+92) 21-111-25-26-92
    • emial support@dawateislami.net
    • pin location Global Madani Markaz, Faizan-e-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road, Karachi, Pakistan

    ©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami