• khutba bismillah

Personality Websites!

  • About Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم
  • Abdul Qadir Jilani رحمۃ اللہ علیہ
  • Imam Ahmed Raza رحمۃ اللہ علیہ
  • Maulana Ilyas Qadri
  • Haji Ubaid Raza
  • Mufti Qasim Attari

Countries Websites

  • Pakistan
  • USA
  • Canada
  • UK
  • Korea
  • Australia
  • Bangladesh

Popular Websites

  • Hajj and Umrah
  • Darul Ifta Ahlesunnat
  • Al Quran Karim
  • Obligatory Knowledge
  • Islamic Sisters
  • New Muslim
  • Special Persons
  • Muslim Funeral
  • Tree Plantation
  • Build Masajid
  • Faizan Online Academy
  • Monthly Magazine
  • Rohani Ilaj
Al Quran Books Madani Channel
dawateislami logo
Magazine Courses Media
Donate
    Donate
    • Home arrow icon
    • Islamic Speeches arrow icon
    • سیرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ arrow icon
    • page 9
    book-logo
    book_icon
    سیرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ
    Share
    close

    Share this link via

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    ، کپڑے یا بدن ناپاک ہے وغیرہ۔ اسی طرح قرآنِ پاک پڑھنے،سیکھنے،اس کو سمجھنے اور عمل کرنے کے بجائے مسجدوں میں رکھوادیا جاتا ہے،جن کو پڑھنا آتا بھی ہے تو حالت یہ ہے کہ سالوں گزر جاتے ہیں مگر انہیں اس پیاری کتاب کو کھول کر دیکھنے کی فُرصت تک نہیں ملتی،اسے اب اِیصالِ ثواب کا ذریعہ بنالیا گیا ہے یا ختم دلانے وغیرہ تک مَحدود کردیا گیا ہے۔یوں ہی مُحَرَّم،رجب، شعبان اور شوّال میں بھی نفل روزے رکھنے کا بہترین موقع ہوتا ہے مگران مہینوں میں بھی روزے رکھنے والیوں کی تعداد بہت ہی کم ہے،افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اب تو ماہِ رَمَضان جیسے مقدّس اور برکتوں والے مہینے کے فرض روزے رکھنے کا رُجحان بھی تیزی کے ساتھ دم توڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

    بہرحال اگر ہم چاہتی ہیں کہ ہمارے اندر بھی فرض عبادات کے ساتھ ساتھ نفل عبادات کا ذوق و شوق بیدار ہوجائے،عبادات میں ہماری سُستیاں ختم ہوجائیں،ہم نمازوں کی پابندی کرنے والی بن جائیں،نفل روزوں کی تحریک ہمارے اندر پیدا ہوجائے،روزانہ تلاوتِ قرآن کرنے کی سعادت پر استقامت نصیب ہوجائے تو آئیے!نمازی بناؤ تحریک،نفل روزوں کی تحریک،فیضانِ قرآن سے فیض یاب کرنے والی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں آجائیے،دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کیجئے۔ذیلی حلقے کے  مَدَنی کام کیجئے، اور مَدَنی انعامات پرعمل کرتے ہوئے روزانہ غور و فکر کیجئے۔امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہوجائیے، ان نیک کاموں میں مشغولیت کی بَرَکت سے آپ اپنے اندر حیرت انگیز تبدیلیاں محسوس کریں گی۔اِنْ شَآءَ اللہ

    پیاری پیاری اسلامی بہنو!تقویٰ  و پرہیزگاری اللہ پاک کی بہت عظیمُ  الشان نعمت ہے،قرآنِ کریم اور احادیثِ رسول میں کئی مقامات پر تقویٰ اور مُتَّقِی لوگوں کے فضائل بیان ہوئے ہیں،چنانچہ

    (1)…اللہ پاک کی بارگاہ میں  عزت والاوہ ہے جو مُتَّقِی ہے۔( حجرات:۱۳)(2)…اللہ پاک مُتَّقِی لوگوں کے ساتھ ہے۔(بقرہ:۱۹۴)(3)…اللہ پاک مُتَّقِی لوگوں  کو پسند فرماتا ہے۔(اٰل عمران:۷۶) (4)… جنت مُتَّقِی لوگوں  کے لئے تیار کی گئی ہے ۔( اٰل عمران:۱۳۳)(5)…قیامت کے دن مُتَّقِی لوگوں  کو مہمان بنا کر اللہ پاک کی بارگاہ میں  حاضر کیا جا ئے گا۔( مریم:۸۵)(6)…مُتَّقِی لوگوں  کے لئے اللہ  پاک کے پاس نعمتوں  والی جنتیں  ہیں۔(قلم:۳۴)(7)…اللہ پاک مُتَّقِی لوگوں  کا مددگار ہے۔ (جاثیہ:۱۹) (8)…مُتَّقِی لوگ قیامت کے دن ایک دوسرے کے دوست ہوں  گے۔(زخرف:۶۷) (9)… مُتَّقِی لوگ امن والے مقام میں  ہوں  گے۔(دخان:۵۱)(10)…آخرت کا اچھا انجام مُتَّقِی لوگوں  کے لئے ہے۔ (ہود:۵۱) (11)…تقویٰ فضیلت حاصل ہونے کا سبب ہے۔ ([1]) (12)…تقویٰ بہترین زادِ راہ ہے۔([2]) (13)…جسے تقویٰ عطا کیا گیا اسے دِین ودُنیا کی بہترین چیز دی گئی۔ ([3]) (14)…تقویٰ آخرت کا شرف ہے۔ ([4]) (15)…مُتَّقِی لوگ سردار ہیں۔ ([5]) (صراط الجنان،۸/۴۹۶)

     



    [1]    معجم اوسط،باب العین،من اسمہ:عبد الرحمن،۳/۳۲۹، حدیث:۴۷۴۹، مفہوما

    [2]    کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال، الباب الاول،الفصل الثانی،۲/۴۱،الجزء الثالث،حدیث:۵۶۳۲

    [3]    کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال،الباب الاول،الفصل الثانی،۲/۴۱،الجزء الثالث، حدیث:۵۶۳۸

    [4]    فردوس الاخبار،باب الشین،۲/۵، حدیث:۳۴۱۸

    [5]    کنز العمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال،الباب الاول،الفصل الثانی،۲/۴۱، الجزء الثالث، حدیث: ۵۶۵۰

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    BOOK TOPIC

    left-arrow
    • درود ِ پاک کی فضیلت
    • بَیان سُننے کی نیّتیں
    • امامِ وقت کے دیدار کی تڑپ
    • حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کے اوصاف
    • تعارُفِ امام احمد بن حنبل
    • اُستاد کی تمام باتوں کو ذہن میں محفوظ کرلیا
    • جو سنتے یاد فرمالیتے تھے
    • ہزاروں حدیثیں یادفرمالیاکرتے
    • حافظہ مضبوط کرنے کا آسان وظیفہ
    • کوڑے کی ہر ضَرب پر مُعافی کا اعلان
    • حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کا ذوقِ عبادت
    • سُرمہ لگانے کی سُنّتیں اور آداب
    footer logo

    Dawateislami is one of the great Islamic organizations in the world.

    Important

    • Social and Welfare
    • Books
    • Islamic Events
    • Magazine
    • Activities
    • Islamic Education

    Mobile Apps

    • Sirat ul Jinan
    • Al Quran ul Kareem
    • Prayer Times
    • Faizan e Hadees
    • Digital Services
    • Kalma & Dua

    Contact Us

    • phone (+92) 21-34921388-93
    • phone (+92) 21-111-25-26-92
    • emial support@dawateislami.net
    • pin location Global Madani Markaz, Faizan-e-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road, Karachi, Pakistan

    ©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami