• khutba bismillah

Personality Websites!

  • About Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم
  • Abdul Qadir Jilani رحمۃ اللہ علیہ
  • Imam Ahmed Raza رحمۃ اللہ علیہ
  • Maulana Ilyas Qadri
  • Haji Ubaid Raza
  • Mufti Qasim Attari

Countries Websites

  • Pakistan
  • USA
  • Canada
  • UK
  • Korea
  • Australia
  • Bangladesh

Popular Websites

  • Hajj and Umrah
  • Darul Ifta Ahlesunnat
  • Al Quran Karim
  • Obligatory Knowledge
  • Islamic Sisters
  • New Muslim
  • Special Persons
  • Muslim Funeral
  • Tree Plantation
  • Build Masajid
  • Faizan Online Academy
  • Monthly Magazine
  • Rohani Ilaj
Al Quran Books Madani Channel
dawateislami logo
Magazine Courses Media
Donate
    Donate
    • Home arrow icon
    • Islamic Speeches arrow icon
    • سیرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ arrow icon
    • page 4
    book-logo
    book_icon
    سیرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ
    Share
    close

    Share this link via

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    تعارُفِ امام احمد بن حنبل

          ٭آپ کی کنیت ابو عبدُاللہ نام احمدبن حنبل ہے،٭آپ رَبِیْعُ الاوّل 164 ہجری میں  بغداد میں پیداہوئے،٭آپ خالص عَرَبی تھے،٭ بچپن میں ہی آپ کے والدِ ماجد وفات پاگئے تھے،٭ آپ کی والدۂ ماجدہ نے آپ کی پرورش کی اور آپ کی تربیت فرمائی،٭آپ نے ابتدائی تعلیم  بغداد میں ہی حاصل فرمائی،٭ آپ 15سال کی عمر میں علمِ حدیث کی طرف راغب ہوئے،٭4 سال تک مُحَدَّثِ بغداد، حضرت امام ہُشَیْم رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی خدمت میں رہے،ان کے انتقال کے بعددیگر شہروں مثلاً کوفہ، بصرہ، یمن، شام،مکے اور مدینے کا سفر فرمایا،٭حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کو عِلْمِ دین حاصل کرنے کا اس قدر شوق تھا کہ خود فرماتے ہیں:’’جب میں صبحِ صادق کے وقت علم ِحدیث حاصل کرنے  کےلیے نکلتا تو والدہ میرے کپڑوں کو پکڑ کر روکتیں اور فرماتیں:جب اذان ہوجائےپھر جانا یا جب صبح ہوجائےتب جانا‘‘،٭آپ کو علمِ حدیث حاصل کرنے کا اس قدر شوق تھا کہ آپ نے شادی اور روزی کمانے کے تمام معاملات کوچھوڑ کر صرف علمِ دین حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دی حتّٰی کہ  40 سال کی عمر کے بعد نکاح فرمایا۔(تھذیب مناقب الامام احمد  بن حنبل،ص ۳۳ ملخصاً)٭آ پ نےدوران طالب علمی  5 حج کیے جن میں سے3 حج پیدل فرمائے۔ (تھذیب  التھذیب، رقم:۱۰۶، احمد بن محمدبن حنبل ۔۔الخ، ۱/۹۸ )٭  12ربیع الاوّل کو241 ہجری میں آپ کا انتقال ہوا۔(تھذیب مناقب الامام احمد بن حنبل،ص۲۶۲، ملخصاً)٭230 سال بعد حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ  کی قبر کے پہلو میں قبر کھودی گئی، قبر کا ایک حصّہ کھل گیا، دیکھا گیا، جسم تو جسم  کفن تک سلامت تھا۔(تھذیب  التھذیب،رقم:۱۰۶، احمد بن محمدبن حنبل ۔۔الخ، ۱/۱۰۰)٭آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی نمازِ جنازہ کے وقت بیس ہزار(20000)غیرمسلم دامنِ اسلام سے وابستہ ہوگئے تھے۔(سیر اعلام النبلاء ، رقم: ۱۸۷۶، احمد بن حنبل، ۹/۵۳۸) چالیس ہزار (40000)احادیث کی کتاب ”مسند ِامام احمد بن حنبل“آپ کی ہی تالیف ہے۔( البدایہ والنہایہ، ۷/۳۴۰، ملخصا)

    صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

           پیاری پیاری اسلامی بہنو! اللہ پاک اپنے بندوں کو جن نعمتوں سے نوازتا ہے، اُن میں سے ایک”قوت حافظہ“ یعنی یادرکھنےکی صلاحیت بھی ہے۔جس کے ذریعے انسان دنیا بھر کی معلومات کو اپنے دماغ میں آسانی سے محفوظ کرلینے پر قدرت پالیتا ہے اور اِس سے بھرپور فائدہ اٹھاتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کا شمار بھی اُنہی خوش نصیبوں میں ہوتا ہے، جنہیںاللہ پاک نے ولی بنانے کے ساتھ ساتھ یاد رکھنے کی صلاحیت یعنی مضبوط قوت حافظہ سے سَرفراز فرمایا تھا، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نےبارگاہِ الٰہی سے ملنے والی اس شاندار نعمت اور بے مثال ذہانت کے ذریعے ہزاروں احادیثِ مبارَکہ کو اپنے دل و دماغ  میں محفوظ کرلیا تھا۔جس کی شاندار مثال ہزاروں حدیثوں کا مجموعہ مسندِ امام احمد بن حنبل ہے۔آئیے!حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی قوتِ حافظہ کے تعلق سے چند دلنشین واقعات سنتی ہیں،چنانچہ

    اُستاد  کی تمام باتوں کو ذہن میں محفوظ کرلیا

    حضرت ہُشَیْم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُاللّٰہ ِعَلَیْہ کے پہلے اُستا دہیں ،آپ ایک عرصے تک حضرت ہُشَیْم

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    BOOK TOPIC

    left-arrow
    • درود ِ پاک کی فضیلت
    • بَیان سُننے کی نیّتیں
    • امامِ وقت کے دیدار کی تڑپ
    • حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کے اوصاف
    • تعارُفِ امام احمد بن حنبل
    • اُستاد کی تمام باتوں کو ذہن میں محفوظ کرلیا
    • جو سنتے یاد فرمالیتے تھے
    • ہزاروں حدیثیں یادفرمالیاکرتے
    • حافظہ مضبوط کرنے کا آسان وظیفہ
    • کوڑے کی ہر ضَرب پر مُعافی کا اعلان
    • حضرت امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کا ذوقِ عبادت
    • سُرمہ لگانے کی سُنّتیں اور آداب
    footer logo

    Dawateislami is one of the great Islamic organizations in the world.

    Important

    • Social and Welfare
    • Books
    • Islamic Events
    • Magazine
    • Activities
    • Islamic Education

    Mobile Apps

    • Sirat ul Jinan
    • Al Quran ul Kareem
    • Prayer Times
    • Faizan e Hadees
    • Digital Services
    • Kalma & Dua

    Contact Us

    • phone (+92) 21-34921388-93
    • phone (+92) 21-111-25-26-92
    • emial support@dawateislami.net
    • pin location Global Madani Markaz, Faizan-e-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road, Karachi, Pakistan

    ©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami