Share this link via
Personality Websites!
کیا کبھی کسی اسلامی بہن کو نیکیوں میں مشغول دیکھ کر ہمارے اندر بھی نیکیوں کے لئے کوشش کرنے کا جذبہ بیدار ہوا؟ کیا کسی اسلامی بہن کو نماز پڑھتا دیکھ کر ہمارا بھی پانچوں نمازیں ادا کرنے کے لئے کوشش کرنے کاذہن بنا؟ کسی اسلامی بہن کو سنتوں پر عمل کرتی دیکھ کر کبھی سُنّتوں کو اپنانے کا جذبہ بیدار ہوا؟کسی اسلامی بہن کو گھردرس ، علاقائی دورے ، ہفتہ وار اجتماع میں شر کت کرتی دیکھ کر ہم نے بھی ا ن کاموں کےلئے کوشش کی ؟ اے کاش! اسلامی بہنوں کو نیک کاموں میں مشغول دیکھ کر ہمارے اندر بھی نیک بننے کے لئے کوشش کرنے کا جذبہ بیدار ہوجائے۔ آئیے! ذوقِ عبادت بڑھانے کی نِیَّت سے ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کاواقعہ سنتی ہیں ، چنانچہ
حضرت حبیب نجّار رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ رات بھر عبادت کرتے ، دن بھر روزہ رکھتے ، افطار کیلئے جو کھانا حاضرکیا جاتا وہ بھی دوسروں میں تقسیم فرما دیتے اور خود ساری رات بُھوکے ہی عبادت میں گزار دیتے ۔ جب صبح کا وقت قریب آتا توعاجزی و انکساری کے ساتھ بارگاہِ الٰہی میں یوں دعا کرتے : میں غفلت کےسمندروں میں ڈُوبارہااور گناہ کےمیدانوں میں چلتا رہا۔ یاالٰہی!یہ تیرا ذلیل ، گنہگار اوربیما ر بندہ تیرے کرم کے دروازے پر حاضر ہے اور تجھ سے پناہ کا طلب گار ہے۔ (الروض الفائق ، باب فی النزیہ و ذکر الصالحین ، ص ۲۴۶ ملخصاً)
پیاری پیاری اسلامی بہنو! آپ نے سنا کہ ہمارے بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن عبادتِ الٰہی کا کس قدر شوق وجذبہ رکھتے تھے اور کثرت سے عبادت کرنے کےبعدبھیاللہکریم کی بارگاہ میں عاجزی و انکساری کرتے ہوئےاس کی قبولیت کی دعائیں کرتے تھے ، *ہمیں بھی اللہپاک کی خوب
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami