Book Name:Kamsin Auliya-e-Kiraam

آپ کو دین کے لیے خالِص کر دینا ضروری ہے اگر سب لوگ دنیا میں مشغول ہو جائیں تو دین کیسے قائم رہے۔ کاش! مسلمان اس سے عبرت پکڑیں اور اپنی بعض اولاد کو خدمتِ دین کے لیے وَقْف کر دیں جنہیں بچپن سے اس کے لیے تیار کریں، مگر افسوس کہ اب مسلمان کی نظر روٹی پر رہ گئی، مگر یاد رکھو کہ تمہاری عزت دین سے ہے اور دین کا باقی رہنا عُلَماء اور صالحین سے ہے، اگر اپنی بقا چاہتے ہو تو اپنی جماعت میں ایسے لوگ زیادہ بناؤ۔ ربِّ کریم فرماتا ہے: ([1]) 

فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَآىٕفَةٌ لِّیَتَفَقَّهُوْا فِی الدِّیْنِ (پ۱۱، التوبه:۱۲۲)                    

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :تو کیوں نہ ہوا کہ ان کے ہر گروہ میں سے ایک جماعت نکلے کہ دین کی سمجھ حاصل کریں۔

بزرگوں کی دعا کی برکتیں

       حکیم الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ایک اور نکتے کی طرف رہنمائی کرتےہوئے فرماتے ہیں: ایک بات یہ بھی معلوم ہوئی کہ  بزرگوں کی دعا سے ربِّ کریم اپنے قانون بدل دیتا ہے، ٭ دیکھو! ربّ نے حضرت حَنَّہ کی دعا سے اس زمانہ کا شرعی قانون بدل دیا،٭ حُضُور صَلَّی اللہُ عَلَیۡہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّمَ کی خواہش سے بَیْتُ المَقدِس کے قبلہ ہونے کا قانون تبدیل کر دیا،٭ حضرت ابراہیم وزَکَرِیَّا عَلَیْہِمَا الصَّلَاۃُ وَ السَّلامُ کی دعا سے بانجھ بوڑھی عورتوں کو اولاد بخشی یہ بھی قانونِ وِلادت کے خِلَاف ہے،٭  (حضرت) عیسیٰ عَلَیۡہِ السَّلَامُ کی دعا سے آسمان سے روٹی ومچھلی کا دستر خوان آیا حالانکہ آسمان سے پانی آنے کا قانون ہے وہاں سے روٹی آنے کا قانون نہیں، ٭حضرت حِزْقِیْل وعُزَیر عَلَیْہِمَا الصَّلَاۃُ وَ السَّلامُ کی دعا سے مرے ہوؤں


 

 



[1]...تفسیر نعیمی، پ۳، آلِ عمران، تحت الآیۃ:۳۶، ۳/۳۷۵.