Book Name:Wah Kya Baat Gaus e Azam Ki
اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےنائب اورسب ولیوں کےسردار ہیں۔میری رہنمائی کرنے والے،میرےسرکار،میرے پیشوا اورمصیبت کےوقت میری مدد کرنےوالےبھی غوثِ پاک ہیں۔ افسوس!ہم بہت گنہگار ہیں مگراےغوثِ اعظم! آپ سےالتجا ہے کہ بروزِ محشر ہماری بھی شفاعت کیجئے گا۔آیئے مل کر حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِکے نعرے لگاتے ہیں، اس سے اِنْ شَآءَ اللہ دل میں غوثِ پاک کی محبت بھی بڑھے گی:
اللّٰہ کی رحمت غوثِ پاک ہیں باعث ِ برکت غوثِ پاک
ہیں صاحبِ عزّت غوثِ پاک ہیں بحرِ سخاوت، غوثِ پاک
دریائے کرامت، غوثِ پاک فرماؤ حمایت غوثِ پاک
ٹل جائے مصیبت، غوثِ پاک سر تاپا شرافت غوثِ پاک
٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک٭مرحبا یا غوثِ پاک
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!عموما ًجب کسی کو بیان کرناہوتاہے تو وہ پہلے سے اس کی تیاری کرتاہے،کئی کئی کتب کامطالعہ کرتا ہے،بیان کی ایک ترتیب اور خاکہ اپنے ذہن میں بٹھاتاہے بلکہ کبھی تو مکمل بیان یا کچھ ضروری نکات بھی لکھ کر ساتھ لاتاہےتاکہ بیان کرنے میں آسانی رہے، جیسےمثال کے طور میں آپ کےسامنے بیان کر رہا ہو ں تو مکمل بیان ایک ترتیب کےساتھ میرے سامنےموجودہےمگرقربان جائیے!حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی علمی شان و شوکت اور آپ کی بے مثال ذہانت پرکہ آپ نےانہی آیات پر بیان فرمایا جوقاری صاحب نے تلاوت کی تھیں اور ان آیات کی ایک نہیں،دو نہیں،تین نہیں بلکہ چالیس(40)تفسیریں اور ہرہرقول کےقائل کا نام بھی بیان فرمایااور ایسی علم وحکمت سےبھر پورتفسیریں بیان فرمائی کہ جنہیں سن کرعلامہ