Book Name:Wah Kya Baat Gaus e Azam Ki

اس میں سےپچاس(50)بوری خرچ کر ڈالتا ہوں اور باقی کو دیکھتا ہوں تو سو (100)بوری موجود ہوتی ہے میرے مویشی اس قدر بچے جنتے ہیں کہ میں ان کا شمار بھول جاتا ہوں اور یہ حالت حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی برکت سے اب تک باقی ہے۔(بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ …الخ،ص۹۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہیں حضور غوث پاکرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مبارک وجود کی برکتیں۔ یقیناً ہم یہ سوچتے ہوں گےکہ حضورغوث ِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو اس قدر شان و عظمت اور بلند مرتبہ کیسے نصیب ہو اہے، تو  یادرکھئے!جو لوگ اپنی زندگی ر بِّ کریم کی اطاعت و فرمانبرداری میں گزارتے ہیں،  تو اللہ کریم انہیں اپنی حقیقی  محبت عطا فرماتاہے  اور انہیں   کئی کرامات سے نوازتاہے یہی وجہ  تھی   کہ

شانِ غوث ِ پاک 

٭ہمارےغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی زندگی کا ہر ہر لمحہ   شریعتِ  مطہرہ پر عمل کرتے ہوئے گزرتا تھا٭ہمارےغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرائض و واجبات کی پابندی فرمایاکرتےتھے۔٭ہمارےغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنے پیدا ہوتے ہی روزہ رکھ لیا تھا۔٭ہمارےغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی جب چاریا پانچ برس کی عمر میں بِسْمِ اللہ خوانی کی رسم ادا کی گئی تو آپ نے تَعَوُّذْ(اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم)اور تَسْمِیَہ(بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم)کےبعد18پارےزبانی سُنادئیےاورفرمایا:میری ماں(رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہَا) کو بھی اِتنا ہی یاد تھا، وہ پڑھاکرتی تھیں تو میں نےسُن کر یادکرلیا ۔( رسالہ منّے کی لاش،ص۴)٭ ہمارےغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنے40 سال (Forty years)تک عشاء کےوضو سےفجرکی نمازادافرمائی۔٭ہمارے