Book Name:Wah Kya Baat Gaus e Azam Ki
پیشوائے اَصفیا یاغوثِ اعظم دَسْتْگِیر
آپ ہیں پیروں کے پیر اور آپ ہیں روشن ضمیر
آپ شاہِ اَتقیا یاغوثِ اعظم دَسْتْگِیر
(وسائلِ بخشش مرمم ، ص۵۴۷)
اےعاشقانِ غوث ِاعظم!یقیناًیہ ربِّ کریم کافضل و احسان تھاکہ اس نےآپ کو بچپن میں ہی کثیرکرامات سےنوازا تھا،آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی شان وعظمت اورکرامات کےبارےمیں حضرت شیخ عبْدُ الحق مُحَدِّث دہلویرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:
مشائخِ اَوْلِیاء میں سے کوئی بھی کرامات کےلحاظ سے آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا ہم پَلّہ نہیں، یہاں تک کہ بعض مشائخ نے فرمایاکہحضورغوث پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی کرامات کا حال تو موتیوں کی لڑی جیسا ہے کہ جب ٹُوٹتی ہے تو ایک کےبعدایک موتی گِرتےچلےجاتےہیں،غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی کرامات اَعْدادو شُمار سے باہر ہیں۔(اشعۃ اللمعات،کتاب الفتن،باب الکرامات، ۴/۶۱۰ مفہوماً)
حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی ذاتِ بابرکت تو کرامات و کمالات کا مجموعہ ہے ہی،صرف آپ کے مُبارک نام کی یہ برکت ہے کہ جہاں پُکارا جائے ،مُوْذِی جانوروں سے چُھٹکارا مل جاتا ہے ۔
اےعاشقانِ غوث ِاعظم!ذرا سوچئےکہ جب حضورغوث ِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکےنام کی یہ برکت و عظمت اور کرامت ہےکہ درندے آپ کا نام سُن کر حملہ نہیں کرتے، مُوذی جانور تکلیف نہیں پہنچاتےتوآپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ذات کیسی باکرامت اور بلندمرتبہ ہوگی۔کرامت کسے کہتے ہیں،آئیے!کرامت کی تعریف سنتےہیں :چنانچہ