Book Name:Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool

آپ کے  منہ سے نکلتا ہے۔ ٭حضرت ابو مُصْعَب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ رات کے ایک حصے میں لمبا رُکوع اور سُجود فرماتے تھے،جب آپ نماز میں کھڑے ہوتے تو یوں لگتا جیسے کوئی خشک لکڑی ہو۔جب آپ کوکوڑوں کی سزا دی گئی تو آپ سے کہا گیا: مختصر نماز پڑھ لیا کریں،فرمایا:بندے کو چاہئے کہ وہ اللہ پاک کے لئے جو بھی عمل کرے،اچھی طرح کرے۔(پارہ 29سُوْرَۃُ الْمُلْک کی آیت نمبر2 میں)اللہ پاک فرماتا ہے:

لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًاؕ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُۙ(۲) (پ۲۹،الملک: ۲) 

تَرْجَمَۂ کنز العِرفان:تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں  کون زیادہ اچھے عمل کرنے والا ہے

حضرت ابنِ وہبرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:میں نےحضرت امام مالک بن انس رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہسے زیادہ مُتَّقِی و پرہیزگار نہیں دیکھا۔٭ابنِ قاسم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : مجھے حضرت امام مالک کے خادم نے بتایا کہ امام مالک نے 40 سال  تک اکثر عشاء کے وُضو سے فجر کی نماز ادا کی۔٭ابنِ وہب فرماتے ہیں:حضرت امام مالک دن اور رات میں نفل عبادات اکثر اکیلے میں کرتے تھے تاکہ کوئی دیکھ نہ سکے۔(تقریب المدارک وتقریب المسالک،۱/۹۲، ملتقطاً)۔٭علامہ شعیب حَرِیْفِیْشرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت امام مالک سَحَری کے وَقْت کثرت کے ساتھ نماز،ذِکْر ِ الٰہی اور اوراد و وظائف کا اہتمام فرماتے،پھردرس وتدریس میں مشغول ہو جاتے۔(حکایتیں اور نصیحتیں،ص۴۲۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!آپ نے سنا! حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کتنے بڑے عبادت گزار تھے،جو دن رات تلاوتِ قرآن ونفل عبادات میں مشغول رہا کرتے تھے،امام مالک کا اندازِ عبادت بھی کتنا پیارا تھا کہ نفل عبادت ہمیشہ اکیلے میں کرتے تھے تاکہ لوگ آپ کو عبادت گزار نہ