Book Name:Imam Malik Ka Ishq-e-Rasool

٭حضرت علامہ قاضی عیاض مالکی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتے ہیں:حضرت  زُبیر بن حبیب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے فرمایا:جب بھی کسی(اسلامی)مہینے کی آمد ہوتی تو امام مالک اس مہینے کی پہلی رات کو رات بھر جاگ کر عبادت فرمایا کرتے تھے۔(مزید فرماتے ہیں:)میرے خیال میں امام مالک یہ عبادت مہینے کا استقبال کرنے کی غرض سے کیا کرتے تھے۔٭حضرت امام مالک کی صاحبزادی فاطمہ بنتِ مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا فرماتی ہیں:حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ہر رات اپنا وظیفہ پورا کرتے تھے اور جب جمعہ کی رات آتی تو پوری رات اللہ پاک کی عبادت میں مشغول رہتے۔ ٭حضرت مُغیرہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا بیان ہے:ایک مرتبہ رات کے وَقْت لوگوں کےسوجانے کے بعدمیں حضرت امام مالک بن انس کے پاس سے گزرا،میں نے دیکھا کہ امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کھڑے ہوکر نماز میں مشغول ہیں،جب آپ سورۂ فاتحہ پڑھ چکے تو سورۂ اَلْہٰکُمُ التَّکَاثُرُ شروع کردی ۔آپ جب اس آیتِ کریمہ پر پہنچے:

ثُمَّ لَتُسْــٴَـلُنَّ یَوْمَىٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠(۸) (پ،۳۰،التکاثر:۸)

تَرْجَمَۂ کنز العِرفان:پھر بیشک ضرور اس دن تم سے نعمتوں  کے متعلق پوچھا جائے گا۔

تو بہت دیر تک روتے رہے۔میں امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی تلاوت سننے میں مشغول ہوگیا اور وہیں کھڑا رہا، امام مالک اسی آیت کو دُہراتے رہے اور روتے رہے،یہاں تک کہ صبح چمکنے لگی، پھر آپ نے رُکوع کیا۔میں اپنے گھر کی جانب روانہ ہوگیا،میں وُضو  کرکے مسجد میں حاضر ہوا تو کیا دیکھتا ہوں کہ مسجد میں(عِلْمِ دین کی)مجلس قائم ہے،لوگ امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکے آس پاس حلقہ (Circle) بناکر بیٹھے ہوئے ہیں اور آپ کے چہرۂ مبارَک میں خوبصورت نُور چمک رہا ہے۔٭محمد بن خالد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب بھی میں حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا چہرۂ مبارک دیکھتا ہوں تو آپ کے چہرے میں مجھے آخرت(کا خوف رکھنے والوں) کی نشانیاں نظر آتی ہیں۔جب آپ کلام فرماتے ہیں تو میں جان لیتا ہوں کہ حق