Share this link via
Personality Websites!
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: تم میں سے کوئی سائے میں ہو اور اس پر سے سایہ رخصت ہو جائےاور وہ کچھ دھوپ کچھ چھاؤں میں رہ جائے تو اسے چاہئےکہ وہاں سےاٹھ جائے ۔ (ابو داؤد، کتاب الادب،باب فی الجلوس بین الظل والشمس، ۴/۳۳۸ ،حدیث:۴۸۲۱)٭قبلہ رخ ہوکربیٹھیں۔(رسائل عطاریہ، حصہ۲،ص۲۲۹)٭اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت،مَوْلانا شاہ امام احمدرضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتےہیں:پیر واستاذ کی نشست پر ان کی غیبت (یعنی غیر موجودگی )میں بھی نہ بیٹھے۔(فتاوٰی رضویہ، ۲۴/۳۶۹/۴۲۴) ٭جب کبھی اِجتِماع یا مجْلِس میں آئیں تولوگو ں کو پھلانگ کر آگےنہ جائیں جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں۔ ٭ جب بیٹھیں تو جوتےاتارلیں آپ کے قدم آرام پائیں گے۔(جامع صغیر، ص۴۰ ، حدیث: ۵۵۴) ٭مجلس سے فارغ ہوکر یہ دعا تین بار پڑھ لیں تو گناہ معاف ہوجائیں گااور جواسلامی بہن مجلسِ خیر و مجلسِ ذکر میں پڑھے تواس کیلئےاس خیرپرمہر لگادی جائےگی۔وہ دعایہ ہے:’’سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِ کَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ‘‘ ترجمہ: تیری ذات پاک ہےاوراےاللہ!تیرے ہی لئے تمام خوبیاں ہیں، تیرےسواکوئی معبود نہیں،تجھ سےبخشش چاہتاہوں اور تیری طرف تو بہ کرتا ہوں۔( ابو داؤد،کتاب الادب، باب فی کفارۃ المجلس،۴/۳۴۷ حدیث: ۴۸۵۷)٭جب والدین آئیں تو تعظیماً کھڑے ہوجانا ثواب ہے۔
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کےلئےمکتبۃ المدینہ کی دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ16 (312صفحات)نیز120صفحات پر مُشْتَمِل کتاب”سُنّتیں اور آداب“ھدِيَّةً طَلَب کیجئےاوراس کامطالَعَہ فرمائیے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami