Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441

آخرین کی تمام قوموں کی طرف نبی بن کر آئے۔ اس لئےاللہ پاک نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ مُقدَّسہ کو اَنْبیائےسابِقین کے تمام مُعْجِزَات کا مَجْموعہ بنا دیا اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو قِسم قِسم کے ایسے بے شُمار مُعْجِزَات سے سرفراز فرمایا، جو ہر طَبقہ، ہرگروہ، ہرقوم اور تَمام اَہْلِ مَذاہِب کے مِزاج کے لئے ضَروری تھے۔(سیرتِ مُصْطَفٰے، ص۷۱۲ تا۷۱۴،ملخصًا و ملتقطاً )

اس کے علاوہ اللہ پاک نے اپنے آخِری پَیغمبر، شَفیعِ مَحْشر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوایسے بے شُمار مُعْجِزَات بھی عطا فرمائے جو آپ کے خَصائص کہلاتے ہیں۔ یعنی یہ آپ کے وہ کمالات و مُعْجِزَات ہیں، جو کسی اور نَبی و رَسُول کو عَطا  نہیں کئے گئے۔ (سیرتِ مُصْطَفٰے ،ص۸۲۰ملخصاً) علمائے کرام نے آپ کے مقدس اعضا سے ظاہر ہونےوالے درجنوں معجزات بیان فرمائے ہیں۔دُوسرے انبیاعَلَیْہِمُ السَّلَام معجزات لے کر آتے تھے جب کہ ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خود معجزہ بن کر تشریف لائے۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا، دوعالم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معجزات بے شمار ہیں، اللہ پاک نے اپنی عطا سے آپ کو ایسا زبردست اختیار اور قُوت عطا فرمائی ہے کہ  جس کا اندازہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔اللہ پاک کی عطا سے“آپ نے اُنگلی کے اِشارے سے چاند کے 2ٹکڑے کیے،اللہ پاک کی عطا سے“آپ نے دُعا فرمائی تو ڈُوباہوا سورج پلٹ آیا،اللہ پاک کی عطا سے“ آپ نے پانی میں پتھرکو تیرا دیااللہ پاک کی عطا سے“آپ نے لکڑیاں بلب کی مانند روشن فرما دِیں۔اللہ پاک کی عطا سے“ آپ نے لعابِِ دہن(یعنی تھوک مبارک) ڈال کر کھاری کنوؤں کو میٹھا کردیا۔اللہ پاک کی عطا سے“آپ نے اُنگلیوں سے پانی کے چشمے بہا دیے۔،اللہ پاک کی عطا سےآپ نے“شَجَر و حَجَر(یعنی درختوں اورپتھروں) سے کلام کیا ،اللہ پاک کی عطا سے“درخت آپ کی بارگاہ میں حاضری کوآیا۔اللہ پاک کی عطا سے“تھوڑا سا دودھ ستّر(70) آدمیوں کو کافی ہو گیا۔اللہ