Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441

مُقدّس رات ہے۔ ٭یہ وہ عظیم رات ہے جس کو کائنات کی سب سے زیادہ شان و شوکت والی ہستی سَیِّدُ الانبیا، تاجدارِ دَوسَرا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت ہے۔٭یہ وہ عظیم رات ہے کہ جو شبِ قدر سے بھی افضل ہے۔(ماثبت بالسنۃ، ص۱۵۳)، ٭یہ وہ عظیم رات ہے کہ جس میں حضرت آمِنہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کے مکانِ رحمت سے ایسا نور چمکا جس نے سارے عالَم کو جگمگ جگمگ کر دیا۔٭یہ وہ عظیم رات ہےجس میں ہر طرف خوشیوں کا سماں چھا گیا ۔ ٭یہ وہ عظیم رات ہے جس میں ہر طرف شادمانیوں کے ترانے بجنے لگے۔ ٭یہ وہ عظیم رات ہے جس میں ہر طرف نور کی روشنی پھیل گئی ۔٭یہ وہ عظیم رات ہے جس میں کفر و شرک کی سب ظلمتیں کافور ہوگئیں۔ ٭یہ وہ عظیم رات ہے جس میں اللہپاک نے مومنوں پر احسانِ عظیم فرمایا۔ ٭یہ وہ عظیم رات ہے جس میں شیطان اپنے چیلوں کے ساتھ رُسوا ہوا۔  ٭یہ وہ عظیم رات ہے  کہ اِس رات آسمان کے تارے بھی زمین کی طرف مائل ہونے لگے۔ ٭یہ وہ عظیم رات ہے جو تمام راتوں کی سردار ہے، ٭یہ وہ عظیم رات ہے جس میں  مکانِ آمنہ سے ایسا نور چمکا جس سے مشرق و مغرب روشن (Bright) ہو گئے، ٭یہ وہ عظیم رات ہے جس میں اللہ پاک کے حکم سے فِرشتوں کے سردار جبرئیلِ امین عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے مشرق و مغرب اور خانَۂ کعبہ پر جھنڈے نصب کئے۔(خَصائصِ کبریٰ ،۱/۸۲ ملخصاً) ٭یہ وہ عظیم رات ہے کہ جس میں اللہ  پاک کے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تشریف آوری پراِیران کے بادشاہ کِسریٰ کے محل پر زلزلہ آیا اور اس کے محل میں دراڑیں پڑ گئیں، ٭یہ وہ عظیم رات ہے کہ جس میں اِیران کا ایک ہزارسال سے جلنے والا آتش کدہ خود بخود بُجھ گیا۔ ٭یہ وہ عظیم رات ہے جس میں اللہ  پاک کے حکم سے آسمان اور جنّت کے دروازے کھول دِیے گئےتھے۔ ٭یہ وہ عظیم رات ہے جس میں آسمان سے نور کی بارشیں ہونے لگیں۔ ٭یہ وہ عظیم رات ہے جس میں فرشتوں نےبھی دوجہاں کے سرور، بی بی آمنہ کے دلبر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی آمد کی خوب خوشیاں