Book Name:Mujza Ban Kay Aya Hamara Nabi 12-Ven-1441

ارشادفرمایا : تم مجھ سے یہ پوچھنے آئے ہو کہ جب حا جی اپنے گھر سے نکلتا ہے تو اس کے لئے کیا ثواب ہے؟ او رجب وہ عرفات میں کھڑا ہوتا ہے تو اس کے لئے کیا ثواب ہے ؟اور جب وہ جِما ر کی رَمی کرتا ہے تو اس کے لئے کیا ثواب ہے ؟اور جب وہ اپنا سر مُنْڈواتا ہے تو اس کے لئے کیا ثواب ہے ؟ اور جب وہ حج کا آخری طو اف پورا کر لیتا ہے تو اسے کیاثواب ملتا ہے ؟

 یہ سن کر اُس انصاری صحابی نے عر ض کیا: یَارَسُوْلَاللہ! اس ذاتِ مقد سہ کی قسم! جس نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ! آپ نے میرے دل کی بات بتانے میں کو ئی خطا نہیں کی ۔  پھر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں بھی ان کی باتوں کے جوابات ارشاد فرمائے۔ (ابن حبان، کتاب الصلاۃ ، باب وصف بعض الصلاۃ ، ۳/۱۸۱، حدیث:۱۸۸۴)

اور کوئی غیب کیا تم سے نہاں ہو بھلا

جب نہ خدا ہی چھپا تم پہ کروروں درود

(حدائقِ بخشش، ص۲۶۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 (3) بلاؤں سے حفاظت  کا  وظیفہ

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آئیے ایک اور واقعہ سنتے ہیں:چنانچہ حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عَنْہ فرماتے ہیں: مجھے رَسُولُاللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے رمضان کے فطرہ کی حفاظت پر مقرر فرمایا۔تو ایک شخص آیا  اور غلّے سے لپ(مُٹھّی) بھرنے لگا۔میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا میں تجھے رَسُولُاللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس لے چلوں گا۔ وہ بولا میں محتاج ہوں میرے بال بچے ہیں اور