Book Name:Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool

اللہِ عَلَیْہ  ساری زندگی اُمّت کو عشقِ رسول  کا درس دیتے رہے اور یہ اسی عشقِ رسول کا صلہ تھا کہ سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے اس عاشقِ صادق کو بحالتِ بیداری اپنی زیارت سے مشرف فرمایا۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں بھی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے طفیل حقیقی عشقِ رسول بھی عطا فرمائے اور اپنے پیارے حبیب، دُکھیا دِلوں کے طبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت سے بھی مشرف فرمائے۔ آئیے! اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سکھائی ہوئی دعا اللہپاک  کی بارگاہ میں عرض کرتے ہیں کہ    

تُو ہی بندوں پہ کرتا ہے لطف و عطا                    ہے تجھی پہ بھروسا تجھی سے دعا

مجھے جلوۂ پاکِ رسول دِکھا                                   تجھے اپنے ہی عِزّ و عَلا کی قسم

(حدائق بخشش ص۸۱)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

            پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی زیارت کے اس واقعے سے ہمیں یہ درس مل رہا ہے کہ ہم بھی سچے عاشقِ رسول بن جائیں، اس سے ہماری دنیا بھی اچھی ہوگی اور آخرت بھی بہتر ہوگی۔ اس میں شک نہیں کہ جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ ہر اس کام سے بچے گا جس سے شریعت بچنے کا تقاضا کرتی ہے۔ ٭جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ عشقِ مجازی سے بچے گا۔ ٭جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ارشادات کے مطابق زندگی بسر کرے گا۔ ٭جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ نماز قضا نہیں کرے گا۔ ٭جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ کبھی جھوٹ اور غیبت میں نہیں پڑے گا۔  ٭جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ فرضروزہ بِلاعُذرِ شرعی نہیں چھوڑے گا۔ ٭جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ کبھی والدین کی دل آزاری نہیں کرے گا۔ ٭جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ کبھی پڑوسیوں کو تکلیف نہیں دے گا۔ ٭جو سچا عاشقِ رسول ہوگا وہ کبھی رشتہ داروں سے قطع تعلقی نہیں کرے گا۔ ٭جو