Book Name:Islam Aik Zabita-e-Hayat He

ہوجاتاتواس کے گھر والوں کو صبر کی تلقین کرتے اور انہیں تسلّی دیا کرتے ۔(بہتر کون،ص۶۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سونے جاگنے کی سنتيں اور آداب

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے! امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”101مدنی پھول“سے سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب سنتی ہیں: سونے سے پہلے بستر کواچھی طرح جھاڑلیجئے تاکہ کوئی مُوذی کیڑا وغیرہ ہو تو نکل جائے۔٭سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لیجئے: اَ للّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰ ترجَمہ:اے پروردِ گار!میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتی اور جیتی ہوں(یعنی سوتی اور جاگتی ہوں۔)(بخاری،۴ /۱۹۶،حدیث: ۶۳۲۵)٭عصر کے بعد نہ سوئیں  کہ عقل زائل ہونے کا خوف ہے۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:جو شخص عصر کے بعد سوئے اور اُس کی عَقْل جاتی رہے تو وہ اپنے ہی کو مَلامت کرے۔(مسند ابی یعلی،۴/۲۷۸، حدیث:۴۸۹۷)٭دوپہرکوقیلولہ (یعنی کچھ دیر لیٹنا)مستحب ہے۔(فتاویٰ ہندیہ،۵/ ۳۷۶ )صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہِ فرماتے ہیں:غالِباً یہ ان لوگوں کے لئے ہوگا جو شبِ بیداری کرتے ہیں،رات میں نمازیں پڑھتے ذکرِالٰہی کرتے ہیں یا کُتب بینی یا مطالَعے میں مشغول رہتے ہیں کہ شب بیداری میں جو تکان(تھکاوٹ) ہوئی قیلولے سے دَفع ہوجائے گی۔(بہارِ شريعت،حصّہ۶ا،ص ۷۹)٭دن کے اِبتدائی حصّے میں سونا یا مغرب و عشاء کے درمیان میں سونا مکروہ ہے۔(فتاویٰ ہندیہ،۵/۳۷۶ )٭سونے میں مُسْتَحَب یہ ہے کہ باطَہارت سوئے اور٭کچھ دیر سیدھی کروٹ پر سیدھے ہاتھ کو رُخسار(یعنی گال) کے نیچے رکھ کر قِبلہ رُو سوئے پھر اِس کے بعد بائیں کروٹ پر۔(فتاویٰ ہندیہ،۵/۳۷۶ )٭سوتے وَقت قَبْر میں سونے کو یاد کرے