Book Name:Ham Q Nahi Badltay

برکت سے ہم اپنی اصلاح کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔آئیے مل کر دعا کرتی ہیں ۔۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

دوسرا سبب خود احتسابی کا نہ ہونا

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم اپنی اصلاح میں رکاوٹ بننےوالی چیزوں کےمتعلق بیان سن رہی تھیں،ہماری اصلاح میں رکاوٹ اور ہمارے نہ بدلنےکی  دوسری اہم ترین وجہ خود احتسابی (Self  accountability)کانہ ہو نابھی ہے،کیونکہ ہم اپنےاعمال کااحتساب  نہیں کرتی، یاد رکھئے! خوداحتسابی  کانہ ہونااپنی آخرت سے غافل  کردیتاہے ، خود احتسابی کا نہ ہونا نیک اعمال سے دور کر دیتاہے ،جو اسلامی بہنیں  اپنا محاسبہ کرتی  ہیں وہ نیکیوں کی حریص بن جاتی ہیں اورگناہوں سےہردم بچنے کی کوشش کرتی ہیں ، موت کا تصورہردم ان کی آنکھوں  میں رہتاہےاورخوفِ خُدا ان کےدل میں رچ بس جاتا ہے،اسی وجہ سے ہمارے بزرگان ِدین روزانہ  اپنا محاسبہ کرتےاورخوف ِ خُدا سے لرزتے رہتے تھے ،چنانچہ

محاسبۂ نفس کرنے والاخوش نصیب

       دعوتِ اسلامی کےمکتبۃ المدینہ کی کتاب’’حکایتیں اورنصیحتیں‘‘کےصفحہ52پرہے:حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر کَتَّانِیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں: ایک شخص برائیوں اور خطاؤں پر اپنے نفس کا محاسبہ کیاکرتا تھا۔ ایک دن اس نے اپنی زندگی کے سالوں کا حسا ب لگا یا تو سا ٹھ(60) سال بنے، پھر دنوں کا حسا ب کیا تو اکیس ہزار پانچ سو (21500)دن  بنے تو اس نےایک زوردار چیخ ماری اوربے ہو ش ہو کر گر پڑا، جب ہوش میں آیا تو کہنے لگا:ہائےافسوس!اگر روزانہ ایک گناہ بھی کیا ہوتو اپنےربِّ کریم کےحضور اِکیس ہزار پانچ سو (21500)گناہ لے کر حا ضر ہوں گا تو ان گناہوں کا کیا حال ہوگا جن کا شمار ہی نہیں؟