Book Name:Ham Q Nahi Badltay

بعض جُواریوں سے اس کی دوستی تھی۔ایک دن یہ نوجوان اپنےدوستوں سے جُوےمیں بَہُت ساری رقم جیت گیا،ہارے ہوئے جواری دوستوں نے ہاری ہوئی رقم لُوٹنے کے لئے اس کے گلے میں پھندا کَسا اور بجلی کے کرنٹ لگا لگا کر موت کے گھاٹ اُتار دیا،پھر اسے بے گوروکفن چھوڑ کر تالا لگا کر فرار ہوگئے۔(نیکی کی دعوت ،ص۲۹۰)

اچھی صحبت  کی برکتیں

    پیاری پیاری اسلامی بہنو!سُناآپ نےکہ بری صحبت دنیا وآخرت  کیلئےکس قدرنقصان دہ  ہوتی ہے۔ بری صحبت جان سےہاتھ دھوبیٹھنےکاسبب بنتی ہے، بری صحبت ذلت ورسوائی کا سبب بنتی ہے، بری صحبت عبر تناک موت کا سبب بنتی ہے ،لہٰذا عافیت اسی میں ہےکہ ہم بری صحبت چھوڑ کر دیندار اور نیک اسلامی بہنوں کی صحبت (Company)اختیارکریں،کیونکہاَلصُّحْبَۃُ مُؤََ ثِّرَ ۃٌ  یعنی صحبت اپنا اثر(Effect)رکھتی ہے۔جس  خوش  نصیب اسلامی بہن کواچھی صحبت نصیب ہوجائےتواس کےتو وارے نیارےہوجاتےہیں، کیونکہ ٭اچھی صحبت کی برکت سےاچھی عادتیں  پیدا ہوتی ہیں۔٭اچھی صحبت سے نیکیوں میں آسانی نصیب ہوتی ہے۔٭ اچھی صحبت فکرِآخرت کا سبب بنتی ہے۔٭اچھی صحبت دل میں خوفِ خُدا پیداکرتی ہے۔٭اچھی صحبت بُری عادتوں سے بچاتی ہے۔٭اچھی صحبت سنتوں پرعمل کا جذبہ  بیدار کرتی ہے۔ ٭اچھی صحبت مُعاشرے میں عزت کاسبب بنتی ہے ۔٭اچھی صحبت دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن بنتی  ہے۔

یادرکھئے!اچھی صحبت اپنانےمیں فائدہ ہی فائدہ ہےجبکہ بری صحبت اختیار کرنےمیں دِین و دنیاکاسراسر نُقصان ہی نُقصان ہےکہ بُری صحبت انسان کےایمان تک  کوبربادکرڈالتی ہے،چنانچہ