Book Name:Ham Q Nahi Badltay

سےکامیابی سےہمکِنار ہو گی اور بطورِنفع اُسے جنّت  میں داخلہ نصیب ہوگا،یہی وجہ تھی  حضرت سَیِّدُنافاروق اعظمرَضِیَ اللہُ عَنْہُ روزانہ اپنا محاسبہ کرتے تھے ،چنانچہ

سَیِّدُنافاروقِ اعظم  کا محاسبہ نفس

       حضرتِ سَیِّدُناعمرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ عَنْہُ(اپنامحاسبہ فرمایا کرتے)رات کےوقت اپنےپاؤں پردُرَّہ (کَوڑا)مار کر فرماتے: بتا! آج تُو نے’’کیا عمل‘‘کیا؟۔(احیاء العلوم،۵/۳۵۸ملخصاً)

پیاری پیاری اسلامی بہنو! دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول میں محاسبۂ نفس اورخود احتسابی کرنےکو ’’ غور و فکر کرنا‘‘کہتےہیں۔اَمیرِاہلسنّت،حضرت علّامہ مولانامحمدالیاس عطّارقادریدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   ہمارےسچےاورحقیقی خیرخواہ ہیں۔آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نےہمیں ایک عظیم الشّان مدنی نسخہ بنام”مدنی انعامات“عطافرمایاہےاس پرعمل پیرا ہوکرہم اپنی اصلاح کاعظیم جذبہ پاسکتی ہیں۔یہ مدنی انعامات کاتحفہ ہمارےاَسلاف کی یادتازہ کرتاہے ،تنہائی میں مدنی انعامات کےرسالے کوکھول کراس میں درج شدہ سُوالات  کےجوابات میں خودہی’’ہاں‘‘یا ’’نا ‘‘ کے ذریعےاپنی کارکردگی یاکوتاہی کاجائزہ لےسکتی ہیں۔گویایہ مدنی انعامات ہمیں روزانہ اپنی ہی لگائی ہوئی خود اِحتسابی کی عدالت میں حاضرکر کےاپنے ہی ضمیر سےفیصلہ کروانےاور اپنی  اصلاح کاسامان مہیاکرنے میں مدد فراہم کرتےہیں ۔یہ مدنی انعامات جنت میں لےجانےوالےاورجہنم سےبچانےوالےاعمال کامجموعہ ہیں۔ بُزرگان ِ دین بھی خوداِحتسابی کرتے اوربلندیٔ درجات کااہتمام فرماتے۔(جنت کی تیاری ،۴۰)

تیسرا سبب بُری صحبت

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! یادرکھئے!مشہورکہاوت ہےکہ خربوزے کو دیکھ کرخربوزہ