Book Name:Fikr-e-Akhirat

(تفسیرخازن، المنافقون، تحت الآیۃ: ۹، ۴/۲۷۴،مدارک،المنافقون،تحت الآیۃ:۹،ص۱۲۴۵ملتقطاً)

       افسوس! صدا فسوس! آج مسلمانوں کی عملی حالت  بُری ہوتی جارہی ہے ۔ مال حاصل کرنے کی خاطِر لوگ مختلِف مَمالِک  کا سفر تو کرتے ہیں مگر چند قدموں کے فاصلے پر مسجِد کی حاضِر ی سےکتراتے ہیں،اپنے مکانات کی ڈیکوریشن(Decoration)پر پانی کی طرح پیسہ تو بہاتے ہیں مگرراہِ خدا میں خَرچ کرنےسےجی چُراتے ہیں  حتّٰی کہ  بعض لوگ فرض ہونے کے باوجود زکوۃ کی ادائیگی بھی نہیں کرتے،دولت میں اِضافے کیلئے مختلف طریقے تو اپنائے جاتے ہیں مگر نیکیوں میں  اضافے کے معاملے میں سُستی سے کام لیتے ہیں۔یادرکھئے!ابھی وَقْت ہے غفلت سے جاگ کر فوراً توبہ کرلیجئے،کہیں ایسانہ ہوکہ موت اچانک  روشنیوں سےجگمگاتے کمرےمیں نرم  بستر سے اُٹھا کر کیڑے  مکوڑوں سے بھری  اندھیری قبر میں سُلادے اور پھر  چِلاتے رَہ  جائیں کہ اے مالک! مجھے  دوبارہ دنیا میں بھیج دے،وہاں جا کر تیری  خوب عبادت کروں گا،اپناسارا مال تیری راہ میں لُٹادوں گا،پانچوں نَمازیں جماعت سے مسجِد کی پہلی صَف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ اَدا کروں گا وغیرہ۔مگراس وَقْت کی  چیخ وپکاراسے کوئی فائدہ نہ دےگی۔لہٰذا عقلمندی اسی میں ہے کہ اپنی زندگی شریعت کےمطابق گزاریں،ہر چھوٹے بڑے گناہ سے خود بھی بچیں گے اور دوسروں کو بھی بچاتے رہیں،خود بھی نیکیاں کریں اور  دوسروں کو بھی نیکیوں کی ترغیب دلاتے رہیں ،فکرِ آخرت کا جذبہ  بڑھانے کے لئےعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں حصہ لیتے رہیں  اور اپنے علاقے میں ان مَدَنی کاموں کی دھومیں مچاتے رہیں۔

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ“